ہوا فضائی صانع
Appearance

ہوا فضائی صانع یا ایرو اسپیس صنعت کار ایک کمپنی یا فرد ہوتا ہے جو ہوائی جہاز، ہوائی جہاز کے پرزے، میزائل، راکٹ یا خلائی جہاز کی ڈیزائننگ، تعمیر، جانچ، فروخت اور دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں میں شامل ہو۔ ایرو اسپیس ایک اعلی ٹیکنالوجی کی صنعت ہے۔ ہوا فضائی صنعت میں ہوائی جہاز تیار کرنا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے پرزے تیار کرنا شامل ہے۔ ان پرزوں میں سِوَل اور ملٹری ایوی ایشن کے لیے استعمال ہونے والے ہر قسم کے طیارے اور متعلقہ آلات شامل ہیں ۔ وہ سرکاری اداروں کے جاری کردہ معیارات کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں۔