ہورسٹ کوہلر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہورسٹ کوہلر
(جرمنی میں: Horst Köhler ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

صدر جرمنی
مدت منصب
1 جولائی 2004 – 31 مئی 2010
چانسلر گرہارڈ اسکروڈر

اینجیلا مرکل

جوہانس را
کرسچن وولف
چیئرمین اور مینیجنگ ڈائیرکٹر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
مدت منصب
1 مئی 2000 – 4 مارچ 2004
مائیکل کیمڈیسس
روڈریگو راٹو
صدر یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی
مدت منصب
1998 – 2000
جیکس ڈی لاروسیئری
جین لیمیئر
معلومات شخصیت
پیدائش 22 فروری 1943ء (81 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جرمنی  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب لوتھرن
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان[5]،  ماہر معاشیات  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سیاست[6]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اقوام متحدہ  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 نائٹ گرینڈ کراس آف آرڈر آف میرٹ جمہوریہ اطالیہ
 آرڈر آف دی وائٹ ایگل (2005)
 آرڈر آف میرٹ جمہوریہ اطالیہ
 آرڈر آف دی باتھ  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ہورسٹ کوہلر (پیدائش 22 فروری 1943) جرمن سیاست دان ہیں اور ان کا تعلق جرمن ڈیموکریٹک یونیں سے ہے۔ آپ نے 2004 سے 2010 تک جرمنی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ آپ کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور کرسچن سماجی اتّحاد کے مشترکہ امیدوار تھے، اس کے علاوہ آپ کو فری ڈیموکریٹک جماعت کی بھی حمایت حاصل تھی۔ کوہلر کو وفاقی اسمبلی نے 23 مئی 2004 کو پانچ سال کے لیے جرمنی کا صدر منتخب کیا اور اس کا افتتاح پہلی جولائی 2004 کو ہوا۔ آپ کو 23 مارچ 2009 میں اس عہدہ پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ ایک سال بعد 31 مئی 2010 میں آپ نے استعفٰی دے دیا۔ آپ کے استعفٰی کی وجہ افغانستان سے واپسی پر جرمن فوج بنڈیسوہر کے کردار پر دیے گئے تبصرہ پر اٹھنے والا تنازع بنا۔

کوہلر ماہر اقتصادیات ہیں۔ صدر بننے سے پہلے آپ کا سیاست، سول سروسز انتظامی خدمات اور بینکنگ میں امتیازی کیریئر موجود ہے۔ آپ 1998 سے 2000 تک یورپی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی کے صدر رہے اور 2000 سے 2004 تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ رہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

کوہلر اسکائربیسزو (اس وقت کا ہائنڈسٹائن)، جرمن - مقبوضہ پولینڈ کے جنرل گورنمنٹ علاقہ میں پیدا ہوئے۔ ایڈورڈ کوہلر اور الیزبتھ کے بچوں میں آپ کا ساتواں نمبر تھا۔ آپ کے والدین کو جرمن اور رومینین شہری ہونے کیوجہ سے 1940 میں نازی-سویت آبادیوں کی منتقلی کے دوران بیسّارابیا چھوڑنا پڑا۔ جینرل پلان اوسٹ کے تحت 1942 میں انھیں اسکائربیسزو میں بسایا گیا جو زاموسک پولینڈ کے قریب ہے۔ وہرماکٹ (جرمن فوج 1935-1945) کو پیچھے دھکیلے جانے اور 1944 میں پولینڈ کے ابتدائی حصّوں کے انخلاء کے بعد کوہلر خاندان لیپزگ کوچ کرگیا۔ 1953 میں اس خاندان نے کمیونسٹ حکومت سے بچنے کے لیے سوویت علاقہ کو مغربی برلن کے راستہ خیرآباد کہا۔ 1957 تک کوہلر خاندان لڈوگسبرگ سکونت اختیار کرنے سے پہلے پناہ گزین کیمپوں میں رہے۔ اس طرح چودہ سال کی عمر تک ہورسٹ کوہلر کی زندگی کا بیشتر حصّہ پناہ گزینوں کیطرح گذرا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

کوہلر نے ایک استانی ایوا کوہلر سے شادی کی ہوئی ہے۔ ان کے دو بچے ہیں، بیٹی الریک (پیدائش 1972) اور بیٹا جوچن (پیدائش 1977)۔

  1. Horst Köhler — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. بنام: Horst Köhler — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/a9641fe362714ae4b10126fb6793708c — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. https://brockhaus.de/ecs/julex/article/köhler-horst — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000019607 — بنام: Horst Köhler — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/129105163 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 اگست 2023 — اجازت نامہ: CC0
  6. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=kn20091026013 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 جون 2023