ہوش محمد شیدی
ہوش محمد شیدی انگریزی (Hosh Muhammad Sheedi alias Hoshu Sheehi) (پیدائش: 1801ء - وفات 1843ء) سندھ پر تالپور خاندان کی حکمرانی میں بہادر سپہ سالار تھے۔ ہوش محمد شیدی میانی کی جنگ کے میدان کے قریب دبی کے میدان میں انگریزوں کے خلاف اپنے وطن کے دفاع میں بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ اس کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا کہ مرویسوں مرویسوں پر سندھ نہ ڈیسوں۔ یہ نعرہ سرائیکی زبان میں ہے۔ تالپور حکمران سرائیکی اور سندھی بولتے تھے۔ ہوش محمد کی پرورش تالپوروں کے ہاں ہوئی تھی اس لیے وہ سرائیکی بھی بولتے تھے۔ ہوش محمد کا تعلق شیدی گھرانے سے تھا۔وہ جوانی میں فوج میں بھرتی ہوئے۔ بڑے نڈر اور جوش والے تھے۔ انگریزوں سے جنگ کے وقت یہ بڑے جوش اور طیش میں تھے۔ مختصر خطاب بھی کیا تھا۔ہوش محمّد کے علاوہ سندھ کے دفاع میں ایک کردار چانڈیو قبیلے کا بھی ہے جس نے سندھ کی بقا کی خاطر قربانیاں دیں [1][2][3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 05 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولائی 2019
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 05 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولائی 2019
- ↑ https://www.express.pk/story/614771/