ہیبت اور دہشت

ہیبت (ہارر) اور دہشت (ٹیرر) کے درمیان فرق ایک معروف ادبی اور نفسیاتی تصور ہے جسے بالخصوص گوتھک اور ہیبت ناک ادب پر لاگو کیا جاتا ہے۔[1] ہیبت اُس نفرت یا کراہت کے احساس کو کہتے ہیں جو عام طور پر کسی خوفناک منظر، آواز یا تجربے کے فوراً بعد پیدا ہوتا ہے۔ اس کے برعکس دہشت اُس اندیشے اور خوف کے احساس کو کہا جاتا ہے جو کسی ہیبت ناک اور ہولناک تجربے سے پہلے پیدا ہوتا ہے۔
نوئل کیرول نے دہشت کی وضاحت یوں کی ہے کہ یہ ہیبت اور کراہت کا امتزاج ہے۔[2]
بھارت
[ترمیم]فلمساز ویویک اگنی ہوتری کی نئی فلم 'دی ویکسین وار' بھارت کے فلمی ناقدین کی دلچسپی کی موضوع بنی رہی۔ یہ فلم بھارت میں کورونا وائرس کی کارگزاریوں پر بنائی گئی تھی اور اس وائرس کے خوفناک نتائج کا ذکر کرتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بھارت کی پہلی بائیو سائنس فلم بھی ہے۔[3] اگر چیکہ کئی لوگ اسے کشمیر فائلز کی طرح ایک پروپگنڈا فلم بھی قرار دے چکے ہیں۔ باکس آفس پر یہ فلم فلاپ رہی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Radcliffe 1826; Varma 1966; Crawford 1986: 101-3; Bruhm 1994: 37; Wright 2007: 35-56.
- ↑ M Hills, The Pleasures of Horror (2005) p. 17
- ↑ https://jang.com.pk/news/1258086