ہڈی کا گودا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

ہڈی کا گودا (انگریزی: Bone marrow) ایک لچکدار سیال بافت ہے جو ہڈی کے مرکز میں موجود خالی جگہ (Cavity) میں پایاجاتاہے۔ ہڈیوں کا گودا دو قسم کا ہوتاہے۔

ہڈی کے گودے کی اقسام[ترمیم]

اسکیننگ الیکٹران خوردبین کی تصویر۔ بائیں طرف انسانی خون کا سرخ خلیہ ہے جس کے دونوں جانب گڑھا ہوتا ہے۔ دائیں طرف خون کا سفید خلیہ ہے اور درمیان میں تحریک شدہ پلیٹلیٹ (activated platelet) ہے۔

ہڈی کا سرخ گودا[ترمیم]

ہڈی کا سرخ رنگ والا گودا (Red Bone Marrow) خون کے سفید ذرات (خلیات)، سرخ ذرات (خلیات) اور اقراص (Platelets) پیداکرتاہے۔ اس میں سفید خلیات پیدا کرنے کی نسبت سرخ خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت سات گنا زائد ہوتی ہے جو بوقت ضرورت مزید بڑھ سکتی ہے۔

ہڈی کا پیلا گودا[ترمیم]

ہڈی میں موجود پیلے رنگ کا گودا (Yellow Bone marrow) اس وقت فعال ہوتاہے جب خون کے ذرات (خلیات) بنانے کی اضافی ضرورت پڑے۔ اضافی ضرورت پڑنے پر پیلے رنگ کا گودا پہلے سرخ رنگ میں تبدیل ہوتاہے بعدازاں مزید سرخ خلیے بنانے کا عمل شروع ہوجاتاہے۔