مندرجات کا رخ کریں

ہکاری مصمتے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Aspirated
◌ʰ
اینکوڈنگ
وجود (عشری)ʰ
یونیکوڈ (ہیکس)U+02B0

 

ہکاری مصمتے، ہاکاری مصمتے یا ہائی آوازیں (Aspirated consonants) وہ آوازیں ہیں جنھیں ادا کرتے وقت نسبتاً اضافی ہوا کے ساتھ ادا کیا جاتا ہے۔ اس ہوا کے نکلنے کی وجہ سے آواز ہائی یعنی ہ والی آواز محسوس ہوتی ہے۔

یہ آوازیں دنیا کی کئی زبانوں میں پائی جاتی ہیں کئی میں یہ بس ایلوفون کی صورت میں اصل مصمتوں کے ساتھ تبدل کے ساتھ پائی جاتی ہیں تو کچھ میں یہ واقعی فونیمک ہوتی ہیں جیسے جنوبی اور مشرقی ایشیائی زبانیں۔

تحریر

[ترمیم]

بین الاقوامی صوتیاتی حروف تہجی میں (آئی پی اے) میں ہکاریت کے لیے⟨◌ʰ⟩ استعمال ہوتا ہے ہوتا ہے، جو غیر مسموع مزماری صفیری ⟨h⟩(ہ) کی علامت کی ایک سپر اسکرپٹ شکل ہے۔ مثال کے طور پر،⟨p⟩غیر مسموع دولبی بندشی کی نمائندگی کرتا ہے اور⟨⟩ ہکاری غیر مسموع دولبی بندشی کے لیے استعمال ہوگا۔

غیر مسموع ہکاری آوازوں کو بھاری یا ہائی آوازیں (Murmured voice) بھی کہا جاتا ہے۔

ہکاریت کی شدت/درجہ بندی مختلف زبانوں میں مختلف لیول کی ہے لیکن اس کے لیے کوئی وقف شدہ آئی پی اے کی علامتیں نہیں ہیں اور عام طور پر صرف دو ڈگریوں پر نشان لگایا جاتا ہے: غیر ہکاری یا سادہ ⟨k⟩ اور ہکاری ⟨⟩ کے لیے۔[1]

کچھ زبانوں میں ہکاریت مصمتے کے بعد کی پجائے پہلے کی جاتی ہے اس لیے پری اسپائریٹڈ کنسونٹس کو ایسپریشن ماڈیفائر لیٹر کو کنسونینٹ کی علامت سے پہلے رکھ کر نشان زد کیا جاتا ہے: یہ ⟨ʰp⟩ پری اسپائریٹیڈ بائلبیل اسٹاپ کی نمائندگی کرتا ہے۔

آئی پی اے میں غیر ہکاریت کو زیادہ باریکی سے ظاہر کرنے کے لیے مصمتے کے ساتھ ⟨◌˭⟩کی علامت استعمال کی جاتی ہے جیسے ⟨⟩کی غیر ہکاری ⟨t⟩ کے لیے

صوتیات

[ترمیم]

ایلوفونک

[ترمیم]

 انگریزی زبان میں ہکاریت ایلوفونک ہے کئی مصمتے الفاظ کے آغاز میں ہکاری ہوتے ہیں لیکن درمیان اور آخر میں غیر ہکاری۔

فونیمک

[ترمیم]
टाल, ठाल, डाल, ढाल ٹال، ٹھال، ڈال، ڈھال "postpone, wood shop, branch, shield" لوا خطا ماڈیول:IPA میں 74 سطر پر: attempt to call field '_name_from_tag' (a nil value)۔

ہو رہا ہو چلنے میں مسئلہ؟ دیکھیے میڈیا معاونت.

بہت سی زبانوں جیسے جنوب ایشیائی زبانوں اور اردو میں یہ فونیمک ہوتی ہیں۔ اردو میں ان کے اظہار کے لیے دو چشمی ھ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلا بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، ڑھ، کھ، گھ وغیرہ یہ آوازیں اردو میں فونیمک ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ مزید ہائی آوازیں جیسے رھ، لھ، مھ، نھ، وھ وغیرہ بھی اُردو میں موجود ہیں مگر یہ فونیمک سے زیادہ ایلوفونک ہیں یعنی انھیں رہ، لہ، مہ، نہ، وہـ کے تغیر میں استعمال کرنے پر مطلب تبدیل نہیں ہوتا۔

مثالیں

[ترمیم]

چینی

[ترمیم]
Aspirated stops and affricates in Mandarin Chinese




ہو رہا ہے چلنے میں مسئلہ؟ دیکھیے میڈیا معاونت.

 

آرمینیائی

[ترمیم]
Voicing and aspiration in Eastern Armenian stops and affricates
դուր, տուր, թուր
"chisel, give!, sword"
dur, tur, t’ur
[duɾ tuɾ tʰuɾ]

թագ, թակ, թաք
"crown, mallet, only"
t’ag t’ak t’ak’:
لوا خطا ماڈیول:IPA میں 74 سطر پر: attempt to call field '_name_from_tag' (a nil value)۔

ձախ, ծախ, ցախ
"left-hand, sale, brushwood"
jax çax c’ax:
لوا خطا ماڈیول:IPA میں 74 سطر پر: attempt to call field '_name_from_tag' (a nil value)۔

 

نوٹ

[ترمیم]
  1. Peter Ladefoged؛ Barbara Blankenship؛ Russell G. Schuh، مدیران (21 اپریل 2009)۔ "Korean"۔ UCLA Phonetics Archive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-20 word lists from 1977, 1966, 1975.

حوالہ جات

[ترمیم]
  • چو، ٹی۔ اور لیڈیفوگڈ، پی۔، "وی او ٹی میں تغیرات اور یونیورسلز"۔ ہدف شدہ زبانوں کے فیلڈ ورک اسٹڈیز V: UCLA ورکنگ پیپرز ان فونٹکس جلد. 95. 1997.