ہیرا محل (لال قلعہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہیرا محل، لال قلعہ
عمومی معلومات
معماری طرزمغلیہ طرز تعمیر
مقاملال قلعہ، دہلی، بھارت
متناسقات28°39′26″N 77°14′37″E / 28.657259°N 77.243726°E / 28.657259; 77.243726
آغاز تعمیر1842ء
ہیرا محل، لال قلعہ، دہلی

متناسقات: 28°39′26″N 77°14′37″E / 28.657259°N 77.243726°E / 28.657259; 77.243726ہیرا محل (لال قلعہ) لال قلعہ، دہلی میں واقع ایک بارہ دری ہے۔

تاریخ[ترمیم]

یہ بارہ دری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے حکم سے 1842ء میں تعمیر کی گئی۔[1]

محل وقوع[ترمیم]

یہ بارہ دری لال قلعہ کی مشرقی فصیل کے ساتھ اور موتی مسجد (لال قلعہ) کے شمال میں واقع ہے۔شاہی برج (لال قلعہ) اِس بارہ دری کے عین سامنے واقع ہے۔

ہیرا محل شمالی سمت سے

ہیئتِ عمارت[ترمیم]

لاہور کے شالامار باغ میں واقع دو چھوٹی بارہ دریوں سے اِس کی شباہت بہت زیادہ ہے۔ خام عمارت سادہ خشتی سنگ سرخ کی ہے جبکہ اُس کے اوپر سنگ مرمر سفیر چڑھایا گیا ہے جس کی نسبت سے یہ ہیرا محل کہلاتا ہے۔ عمارت مربع نما ہے، چہار جانب تین تین محرابی دروازے ہیں اور ہر جانب دو دو سنگ مرمر کے ستون سہارے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ چھت سادہ ہے جو درمیان میں منقش تھی۔ لیکن اب محض سادہ سنگ مرمر کی ہے۔ ہر سمت میں چھوٹا چوڑائی کا چھجا بھی بنایا گیا ہے۔ اس کا فرش قلعہ کے فرش سادہ سے 7 میٹر بلند ہے۔ یہ عمارت لال قلعہ میں حیات بخش باغ کے اختتام پر تعمیر کی گئی ہے بلکہ اِس کے مقابل شمالی سمت میں بھی ایک ایسی ہی عمارت تعمیر کی گئی تھی جو جنگ آزادی 1857ء میں منہدم ہو گئی۔ اِن دونوں بارہ دریوں کے درمیان میں ایک تالاب تھا جو اب موجود نہیں ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمود علی خان جامعی: دہلی، صفحہ 31، مطبوعہ دہلی، 1938ء۔