ہیرا منڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

لاہور میں ہیرا منڈی شہر کے ایسے علاقے کو کہتے ہیں جس میں زناکاری کی غرض سے قحبہ خانے کھلے ہوئے ہیں۔ یہ شاہی محلہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ مغربی ممالک میں ایسے علاقے کو ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ یعنی لال بتی ضلع کہا جاتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

مغل دور میں ہیرا منڈی رقص اور موسیقی کے لیے مشہور تھا۔ یہ شہر کے طوائفی ثقافت کا مرکز تھا۔ لوگ بصری تفریح اور موسیقی کے لیے یہاں جاتے تھے۔ بعض روایات کے مطابق یہاں سکھ حکومت کے ہندو ڈوگرہ وزیر اعظم دھیان سنگھ کے بیٹے ہیرا سنگھ کی حویلی تھی ہیرا سنگھ مہاراجا رنجیت کا منہ بولا بیٹا بناہوا تھا۔ اپنے باپ دھیان سنگھ کی موت کے بعد وہ وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوا۔ اس کی حویلی اور نام کی مناسبت سے لاہور شہر کا یہ حصہ ہیرا منڈی کہلاتا ہے۔

عصمت فروشی کا آغاز[ترمیم]

برطانوی راج کے دوران برطانوی فوجیوں کی تفریح ​​کے لیے پرانی انارکلی بازار میں کوٹھے تیار کیے گئے۔ اس کے بعد انہیں لوہاری دروازہ اور پھر ٹکسالی دروازہ پر منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازیں انہیں موجودہ ہیرا منڈی کے مقام پر منتقل کر دیا گیا۔