مندرجات کا رخ کریں

ہیرلڈ لیمب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہیرلڈ لیمب
(انگریزی میں: Harold Lamb ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 ستمبر 1892ء [1][2][3][4][5][6][6]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 اپریل 1962ء (70 سال)[1][2][3][4][5][6][6]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
روچیسٹر، نیو یارک   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کولمبیا [7]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  ناول نگار ،  منظر نویس ،  سوانح نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [8][9]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
جان سائمن گوگین ہیم میموریل فاؤنڈیشن فیلوشپ (1929)[7]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ہیرلڈ البرٹ لیم (انگلش: Harold Albert Lamb) (یکم ستمبر، 1892ء - 9 اپریل، 1962ء)[10] ایک امریکی مورخ، منظر نویس، افسانہ نگار اور ناول نگار تھا۔

سوانح حیات

[ترمیم]

لیم الپائن، نیو جرسی میں پیدا ہوا تھا۔[11] اس نے کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جہاں اس کی ایشیائی اقوام اور تاریخ سے دلچسپی شروع ہوئی۔ کولمبیا میں کارل وین ڈورن اور جان ارسکین لیم کے اساتذہ میں شامل تھے۔[12]

لیم نے شروع سے ہی اپنی تحریر کو ذریعۂ معاش بنایا۔ اس نے پلپ میگزینز سے آغاز کیا اور جلد ہی موقر ایڈونچر میگزین کے لیے لکھنا شروع کیا اور اگلے انیس سال تک اس کے افسانے عام طور پر اسی رسالے میں شائع ہوئے۔ 1927ء میں اس نے چنگیز خان کی سوانح تحریر کی اور اس کی کامیابی کے بعد زیادہ سے زیادہ توجہ غیر افسانوی تحریروں کو دینے لگا اور 1962ء میں روچسٹر، نیویارک میں اپنی موت تک کثیر تعداد میں سوانح اور مقبول تاریخی کتابیں لکھتا رہا۔ صلیبی جنگوں پر لیم کی دو جلدی تاریخ کی مقبولیت کے نتیجے میں سیسل بی ڈیمیل نے اسے صلیبی جنگوں سے متعلق فلم کے لیے اپنا مشیر مقرر کیا اور دوسری کئی فلموں میں بطور سکرین رائٹر استعمال کیا۔ لیم فرانسیسی، لاطینی، فارسی اور عربی زبانیں بھی بول سکتا تھا۔

افسانوی ادب

[ترمیم]

اگرچہ لیم نے 1917ء سے 1962ء کے دوران مختلف رسالوں کے لیے افسانوی ادب تحریر کیا اور کئی ناول لکھے، اس کا مقبول ترین افسانوی ادب 1917ء اور 1936ء کے دوران ایڈونچر میں شائع ہوا۔ ایڈونچر کے لیے ہیرلڈ لیم نے زیادہ تر قازقوں، صلیبیوں اور ایشیائی یا مشرق وسطىٰ کے مرکزی کرداروں پر داستانیں لکھیں۔

اپنے بیشتر ہم عصر مہم جویانہ مصنفین کے مقابلے میں لیم کی نثر راست اور سبک تھی۔ اس کی کہانیاں اپنے زمانے کے مطابق اور تحقیقی طور پر درست تھیں، جن میں اکثر حقیقی تاریخی کردار شامل ہوتے تھے، لیکن ایسے اجنبی اور دور دراز مقامات پر جن سے بیشتر مغربی قارئین واقف نہیں تھے۔

کتابیات

[ترمیم]

افسانوی ادب

[ترمیم]
  • مارچنگ سینڈز (1920)Marching Sands
  • دی ہاؤس آف دی فالکن (1921) The House of the Falcon
  • دی گرینڈ کیم (1922) The Grand Cham
  • وہائٹ فالکن (1926) White Falcon
  • ڈیورانڈل (1931) Durandal
  • نور محل (1932) Nur Mahal
  • کردی (1933) Kirdy
  • عمر خیام (1934) Omar Khayyam
  • اے گارڈن ٹو دی ایسٹورڈ (1947) A Garden to the Eastward
  • دی کرو'ڈ سیبر (1964) The Curved Saber
  • دی مائٹی مین سلیئر (1969) The Mighty Manslayer
  • دی تھری پیلاڈنز (1977) The Three Palladins
  • ڈیورانڈل (1981) Durandal
  • دی سی آف دی ریونز (1983) The Sea of the Ravens
  • دی سکل آف شرزاد میر (2006) The Skull of Shirzad Mir
  • وولف آف دی سٹپس (2006) Wolf of the Steppes
  • وارئیر آف دی سٹپس (2006) Warriors of the Steppes
  • رائڈرز آف دی سٹپس (2007) Riders of the Steppes
  • سورڈز آف دی سٹپس (2007) Swords of the Steppes
  • سورڈز فروم دی ویسٹ (2009) Swords from the West
  • سورڈز فروم دی ڈیزرٹ (2009) Swords from the Desert
  • سورڈز فروم دی ایسٹ (2010) Swords from the East
  • سورڈز فروم دی سی (2010) Swords from the Sea

غیر افسانوی ادب اور تاریخی سوانح

[ترمیم]
  • گینگھیز (چنگیز) خان: دی ایمپرر آف آل مین (1927) Genghis Khan: The Emperor of All Men
  • ٹیمرلین (تیمور لنگ) (1928) Tamerlane
  • دی فلیم آف اسلام (1930) The Flame of Islam
  • آئرن مین اینڈ سینٹس (1930) Iron Men and Saints
  • دی کروسیڈز (1931) The Crusades
  • دی مارچ آف دی باربیرینز (1940) The March of the Barbarians
  • الیگزینڈر آف میسیڈون: دی جرنی ٹو ورلڈز اینڈ (1946) Alexander of Macedon: The Journey to World's End
  • دی مارچ آف مسکووی: ایوان دی ٹیریبل اینڈ دی گروتھ آف دی رشین ایمپائر 1400-1648 (1948) The March of Muscovy: Ivan the Terrible and the Growth of the Russian Empire, 1400-1648
  • دی سٹی اینڈ دی زار: پیٹر دی گریٹ اینڈ دی موو ٹو دی ویسٹ 1648-1762 (1948) The City and the Tsar: Peter the Great and the Move to the West, 1648-1762
  • دی ارتھ شیکرز (1949) The Earth Shakers
  • سلیمان دی میگنیفیشنٹ (1951) Suleiman the Magnificent
  • تھیوڈورا اینڈ دی ایمپرر: دی ڈراما آف جسٹینین (1952) Theodora and the Emperor: The Drama of Justinian
  • شارلمین: دی لیجنڈ اینڈ دی مین (1954) Charlemagne: The Legend and the Man
  • گینگھیز (چنگیز) خان اینڈ دی منگول ہورڈ (1954) Genghis Khan and the Mongol Horde
  • نیو فاؤنڈ ورلڈ: ہاؤ نورتھ امیریکا واز ڈسکورڈ اینڈ ایکسپلورڈ (1955) New Found World: How North America Was Discovered and Explored
  • کونسٹینٹینوپل: برتھ آف این ایمپائر (1957) Constantinople: Birth of an Empire
  • ہینیبال: ون مین اگینسٹ روم (1958) Hannibal: One Man Against Rome
  • چیف آف دی کوزیکس (1959) Chief of the Cossacks
  • سائرس دی گریٹ (1960) Cyrus the Great
  • بابر دی ٹائگر: فرسٹ آف دی گریٹ مغلز (1962) Babur the Tiger: First of the Great Moguls

اردو تراجم

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb130235363 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6zs3zm7 — بنام: Harold Lamb — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?19453 — بنام: Harold Lamb — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/2890091 — بنام: Harold Lamb — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/371969 — بنام: Harold Lamb — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ ا ب NooSFere author ID: https://www.noosfere.org/livres/auteur.asp?NumAuteur=2147198195 — بنام: Harold LAMB — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب https://www.gf.org/fellows/all-fellows/harold-lamb/
  8. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb130235363 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  9. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/85019491
  10. "Finding Aid for the Harold Lamb Papers, 1915-1960" (UCLA Library, Department of Special Collections)۔ Online Archive of California۔ c. 1999۔ اخذ شدہ بتاریخ July 3, 2010 
  11. Miller, John J. (August 26, 2009)۔ "Shepherding a Lamb's Lost Legacy"۔ The Wall Street Journal۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 4, 2010 
  12. Twentieth Century Authors, a biographical dictionary of modern literature, edited by Stanley J. Kunitz and Howard Haycraft; (Third Edition). New York: The H.W. Wilson Company, 1950 (pp. 784-5).
  13. http://jumhooripublications.com/suleiman-aalishan?search=suleiman/

بیرونی روابط

[ترمیم]