ہیرو اسپلینڈر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیرو اسپلینڈر ایک موٹرسائیکل ہے جو ہیرو کے ذریعہ بھارت میں تیار کی جاتی ہے۔  اس میں ایک الیکٹرانک اگنیشن اور ایک نلی نما ڈبل ​​کریڈل قسم کا فریم ہے، جس میں 97.2 سی سی انجن ہے۔  2009 تک، اسپلینڈر ماڈل ہر سال دس لاکھ کی شرح سے فروخت ہو رہے تھے[1]۔

تاریخ[ترمیم]

اسپلینڈر، ہیرو ہونڈا سی ڈی 100 اور ہیرو ہونڈا سلیک کے بعد لانچ ہوئ ہے۔ ان دونوں کے ڈیزائن وغیرہ  پر 1980 کی دہائی کی ہونڈا سی بی 250 آر ایس سیر یز کی چھاپ تھی۔

2004 میں، ہیرو ہونڈا نے اسپلینڈر کا اپگریڈ یڈ ورژن یعنی اسپیلینڈر + کے نام سے لانچ کیا۔ اس ورژن میں ملٹی ر یفلیکٹر ہیڈ لائٹ، ٹیل لائٹ اور ٹرن سگنل لائٹس اور نئے گرافکس شامل ہیں۔  2007 میں، ہیرو ہونڈا نے اسپلینڈر پلس کو تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ پھر لانچ کیا، تبدیلی میں جسمانی ساخت اور دیگر خصوصیات وغیرہ شامل تھی۔ 2011 میں اسی کی ایک اور سیریز اسپلینڈر پرو کے نام سے لانچ کی گئی جس میں تھوڑی بہت ساخت میں تبدیلی کی گئی تھی اور سیلف اسٹارٹ والی خصو صیت وغیرہ شامل کی گئی تھی۔ 2014 میں ہیرو موٹو کورپ نے ایک نیا ماڈل لانچ کیا جس کا نام اسپلینڈر آئی اسمارٹ رکھا گیا۔ ہیرو گروپ اور ہنڈا موٹر کمپنی کی علیحدگی کے بعد، اسپلینڈر اب ہیرو موٹو کورپ کے ذریعہ تیار کی جاتی ہے[2]۔

ماڈل[ترمیم]

اسپلینڈر بائک کی پہلی جنریشن، سی ڈی 100 کے بعد، 1994 میں لانچ کی گئی۔ وہ ماڈل جس میں پاور اسٹارٹ اور نیا انجن وغیرہ شامل کیا گیا تھا 2011 سے مارکیٹ میں آنے لگا۔ اسپلینڈر ماہ اکتوبر 2016 میں 250,000 سے مزید بکنے کے ساتھ ہی سب سے زیادہ فروخت ہو نے والی بائک بن گئی تھی۔ اور 2017 کے اکتوبر میں اسپلینڈر کی جگہ ہنڈا اکٹیوا سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی تھی[3]۔

  1. "https://www.forbes.com/forbes/2009/0608/080-honda-hero-autos-every-village-every-home.html"  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  2. "https://www.reuters.com/finance/stocks/HROM.BO/key-developments/article/2105382"۔ 09 دسمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  3. "http://articles.economictimes.indiatimes.com/2010-09-27/news/27611538_1_variant-sales-outlook-new-version"  روابط خارجية في |title= (معاونت)