ہیر (1955ء)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ہیر
ہیر
ہدایت کار نذیر
پروڈیوسر جے سی آنند
کہانی بابا عالم سیاہ پوش
ستارے سورن لتا
عنایت حسین بھٹی
اجمل
زینت بیگم
امداد
نذر
ریکھا
موسیقی صفدر حسین
تاریخ اشاعت
  • 28 اکتوبر 1955ء (1955ء-10-28)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملک Flag of پاکستان
زبان پنجابی زبان

ہیر (انگریزی: Heerپنجابی زبان میں 1955ء میں شہرہ آفاق رومانی داستان ہیر رانجھا پر مبنی پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم میں ہیر کا کردار سورن لتا اور رانجھا کا کردار عنایت حسین بھٹی نے ادا کیا۔[1]

فلم ہیر 28 اکتوبر، 1955ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز جے سی آنند، ہدایت کار نذیر، کہانی کار بابا عالم سیاہ پوش، موسیقار صفدر حسین اور نغمہ نگار حزیں قادری اور بابا عالم سیاہ پوش تھے۔[1]

اداکار[ترمیم]

اداکار / اداکارہ کرادار
عنایت حسین بھٹی رانجھا
سورن لتا ہیر
اجمل کیدو
زینت بیگم سہتی
نذر سیدا کھیڑا
ریکھا مالکی[2]

موسیقی[ترمیم]

اس فلم کی موسیقی صفدر حسین نے ترتیب دی جبکہ نغمات حزیں قادری اور بابا عالم سیاہ پوش نے تحریر کیے۔ صفدر حسین کی بطور موسیقار یہ پہلی فلم تھی۔ مگر انہوں نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اس فلم کے نغمات کو سپر ہٹ بنا دیا۔ ہیر موسیقی کے لحاظ سے پاکستان کی بہترین فلم شمار کی جاتی ہے اور آج بھی اس کے دلکش نغمے عوام میں روزِ اول کی طرح مقبول ہیں۔ اس فلم کے گلوکاروں میں زبیدہ خانم، عنایت حسین بھٹی، امداد حسین اور منور سلطانہ شامل ہیں۔[1]

نغمات[ترمیم]

نمبر شمار گانا گلوکار / گلوکارہ
1 اساں جان کے میت لئی اکھ وے زبیدہ خانم
2 اکھاں ملائیاں گلابی نیناں نال جی زبیدہ خانم
3 اُڈی اُڈی جاواں ہوا دے نال منور سلطانہ

حوالہ جات[ترمیم]