ہیلن ملر (کرکٹر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہیلن ملر
ذاتی معلومات
مکمل نامہیلن ملر
پیدائش4 نومبر 1915(1915-11-04)
مشرقی طائیری, نیوزی لینڈ
وفات10 اکتوبر 1972(1972-10-10) (عمر  56 سال)
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 8)16 فروری 1935  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ
میچ 1
رنز بنائے 11
بیٹنگ اوسط 5.50
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 11
گیندیں کرائیں 186
وکٹ 1
بالنگ اوسط 77.00
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/77
کیچ/سٹمپ 0/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 28 نومبر 2021ء

ہیلن ایڈتھ ایلن (پیدائش:4 نومبر 1915ء)|(وفات: 10 اکتوبر 1972ء) نیوزی لینڈ کی ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی تھی جو دائیں ہاتھ کے میڈیم باؤلر کے طور پر کھیلتی تھی۔اس نے 1935ء میں ہیلن ملر کے طور پر نیوزی لینڈ کے لیے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا یہ واحد آفیشل میچ تھا جو اس نے کھیلا۔ [1] [2] [3] ایلن مشرقی تائیری میں ڈیونیڈن، نیوزی لینڈ کے قریب باغبان الیگزینڈر اور ایڈتھ ملر کے ہاں پیدا ہوئی تھی اور اس کی تعلیم اوٹاگو گرلز ہائی اسکول میں ہوئی تھی۔ [4] [5] وہ ایک تیز گیند باز تھیں اور 1935ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی۔ تاہم، گھٹنے کی چوٹ نے اس کا کیریئر ختم کر دیا۔ [4]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ایلن نے اوٹاگو یونیورسٹی میں ارضیات کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی، لیکن 1939ء میں ایرک ایلن سے شادی کے بعد اپنی تعلیم سے دستبردار ہو گئی [4] یہ جوڑا 1948ء میں ہیملٹن چلا گیا اور ہیلن ایلن نے بعد میں وائیکاٹو یونیورسٹی اور آکلینڈ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری مکمل کی۔ اس نے جغرافیہ اور فرانسیسی پڑھایا اور سیکرڈ ہارٹ گرلز کالج، ہیملٹن میں فرانسیسی شعبہ کی سربراہ بن گئیں۔ [4]

انتقال[ترمیم]

ایلن اپنے شوہر کے پانچ دن بعد 10 اکتوبر 1972ء کو انتقال کر گئیں۔ اس کی عمر 56 سال تھی۔ انھیں مشرقی طائیری قبرستان میں دفن کیا گیا۔ [6]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "England and New Zealand test match, 1935"۔ Te Ara: The Encyclopedia of New Zealand۔ Ministry for Culture and Heritage۔ 1 April 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2017 
  2. "Player Profile: Helen Miller"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2021 
  3. "Nellie Miller"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2021 
  4. ^ ا ب پ ت Charlotte Macdonald، مدیر (1991)۔ The Book of New Zealand Women۔ Wellington, New Zealand: Bridget Williams Books۔ صفحہ: 11–12۔ ISBN 0 908912 04 8 
  5. "Sports Honours Board - History | Otago Girls' High School - Dunedin, New Zealand"۔ www.otagogirls.school.nz۔ 20 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2017 
  6. "Cemeteries search"۔ Dunedin City Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 ستمبر 2018  [مردہ ربط]