مندرجات کا رخ کریں

ہیلوجن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیلوجن کیمیائی عناصر کے دوری جدول کے ساتویں گروپ کا کہا جاتا ہے۔ اس گروپ میں پانچ کیمیائی عناصر موجود ہیں جو بالترتیب فلورین،کلورین،برومین،آئیوڈین اور ایسٹاٹین ہیں۔ ہیلوجن کا لفظی مطلب"نمک پیدا کرنے والا" ہے۔ یہ نام ان کو اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ تمام عناصر دھاتوں کے ساتھ ملکر مختلف اقسام کے نمک بناتے ہیں جن میں کیلشیم فلورائڈ ،سوڈیم کلورائڈ(خوردنی نمک)سلور برومائید اور پوٹاشیم آئیوڈائیڈ شامل ہیں۔ بین لاقوامی یونین برائے خالص و اطلاقی کیمیا() کے مطابق ہیلوجن گروپ کو گروپ17 بھی کہا جاتا ہے۔