ہیلیم
ہیلیئم (helium) ایک کیمیائی عنصر کو کہتے ہیں جس کا جوہری عدد 2 اور جوہری وزن 4.0026 ہوتا ہے، اس عنصر کو انگریزی نظام میں He کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ہیلیئم ایک بے رنگ، بے بو، بے ذائقہ، غیرسام (non-toxic) اور غیر عامل (inert) یک ایٹمی گیس (inert monoatomic gas) ہے۔
ہم جا[ترمیم]
ہیلیئم کے آٹھ ہمجا (isotopes) ہوتے ہیں مگر صرف دو پائیدار ہوتے ہیں جو ہیلیئم3 اور ہیلیئم4 ہیں۔ ہیلیئم3میں ایک نیوٹرون اور ہیلیئم4 میں دو نیوٹرون ہوتے ہیں۔ ہیلیئم کے سارے آئسوٹوپ میں دو پروٹون ہوتے ہیں۔
ہیلیئم3 نہایت کم یاب ہے۔ زمین کی فضا میں ہیلیئم کے دس لاکھ ایٹم میں صرف ایک ہیلیئم3 کا ایٹم ہو تا ہے باقی سب ہیلیئم4 کے ایٹم ہوتے ہیں۔
طبیعی خاصیت[ترمیم]
ہیلیئم میں آواز کی رفتار ہوا کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ اگر کوئی انسان تھوڑی سی ہیلیئم سونگھ لے تو اس کی آواز چند سیکنڈ کے لیے پتلی ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس زینون یا سلفر ہیکزا فلورائیڈ سونگھنے سے آواز بھاری ہو جاتی ہے۔
| چلنے میں مسئلہ ہو رہا ہے؟ دیکھیے میڈیا معاونت۔ | |
ہیلیئم4 ٹھنڈا کرنے پر 4.2K پر مائع بن جاتی ہے اور 2.17K پر سپر فلوئڈ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
اگر ہیلیئم3 اور ہیلیئم4 کی برابر برابر مقدار کو ملا کر انتہائی ٹھنڈا کیا جائے تو 0.8K پر دونوں مایعات الگ الگ ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہیلیئم4 کے ایٹم بوسون جبکہ ہیلیئم3 کے ایٹم فرمیون ہوتے ہیں۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Magnetic susceptibility of the elements and inorganic compounds, in Handbook of Chemistry and Physics 81st edition, CRC press.