ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ہیوسٹن
شوگر لینڈ
بیٹن
ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقہ

ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا چھٹا سب سے بڑا علاقہ ہے جو 10 کاؤنٹیز پر مشتمل ہے۔ یہ ملک کے تیز ترین ترقی کرنے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ 1990ء سے 2000ء تک اس علاقے کی آبادی میں 25،2 فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ ملک کی آبادی میں اسی دوران صرف 13،2 فی صد اضافہ ہوا تھا۔

جغرافیہ[ترمیم]

اس علاقے کا مجموعی رقبہ 10،062 مربع میل ہے جو کہ امریکی ریاست میساچوسٹس سے تھوڑا ہی چھوٹا اور امریکی ریاست نیو جرسی سے تھوڑا ہی بڑا ہے۔ یہ شہری علاقہ 10 کاونٹیز پر مشتمل ہے ان کے نام یہ ہیں۔

معیشت[ترمیم]

امریکہ کے دس بڑے شہری علاقوں میں ہیوسٹن میں شرح روزگار میں اضافہ تیز ترین ہے۔ ہیوسٹن کا ٹیکساس میڈیکل سینٹر دنیا کا سب سے بڑا میڈیکل سینٹر ہے۔ علاقے کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہیوسٹن ہے جو کہ ہیرس کاونٹی کی کاونٹی سیٹ بھی ہے۔ شوگر لینڈ، جو کہ ہیوسٹن کے جنوب مغرب میں واقع ہے، علاقے کی معاشی سرگرمیوں کا دوسرا بڑا مرکز ہے۔

ثقافت[ترمیم]

ہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقہ میں ہسپانوی کثیر تعداد میں آباد ہیں۔ امریکہ کی تیسری بڑی میکسیکن امریکن آبادی یہاں مقیم ہے۔ ایشین امریکن بھی یہاں بڑی تعداد میں آباد ہیں جس میں ویتنامی امریکن کی تیسری بڑی آبادی اور فلپانی امریکن کی پانچوں بڑی آبادی بھی شامل ہے۔ ہیوسٹن نسلی تنوع کی وجہ سے کافی مشہور ہے یہاں تقریبا 90 ممالک کے لوگ آباد ہیں۔

تعلیم[ترمیم]

اس شہری علاقے میں چار ریاستی جامعہ پائی جاتی ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ نجی جامعات بھی کافی مشہور ہیں جیسے کہ رائس یونیورسٹی جو درس و تحقیق میں امریکہ میں 17 نمبر پر ہے۔

شہر[ترمیم]

علاقے کے بڑے شہر یہ ہیں۔