ہیڈرون دور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبیعی علم الکائنات میں ہیڈرون دور ابتدائی کائنات کے ارتقائی دور کا وہ حصّہ ہے  جس میں کائنات کی کمیت میں ہیڈرون کا غلبہ تھا۔ یہ لگ بھگ بگ بینگ کے پہلے سیکنڈ کے 10 کی قوّت نما -6 حصّے میں شروع ہوا جب کائنات کا درجہ حرارت اتنا گر گیا تھا کہ کوارک کے دور کے بعد کوارک  کو ہیڈرون میں باندھنے کی اجازت دے سکے۔ شروع میں درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ ہیڈرون اور ضد ہیڈرون بن رہے تھے  جنھوں نے مادّے اور ضد مادّے کو ایک توازن میں قائم کر دیا تھا۔ بہرحال جب کائنات کا درجہ حرارت مستقل گرتا چلا گیا تو ہیڈرون / ضد ہیڈرون کے جوڑے بننا بند ہو گئے تھے۔ ہیڈرون اور ضد ہیڈرون  اس وقت تعدیم ہونے والے عمل میں فنا ہو گئے تھے اور اپنے پیچھے تھوڑے سے ہیڈرون کو چھوڑ دیا تھا۔ ضد ہیڈرون بگ بینگ کے ایک سیکنڈ گزرنے کے بعد ہی اس وقت ختم ہو گئے تھے جب لیپٹون کا دور شروع ہوا تھا۔ 

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  • آل ڈے، جوناتھن (٢٠٠٢ء)۔ کوارک، لیپٹون اور بگ بینگ۔ نسخہ دوم۔ISBN 0-7503-0806-0۔
  • طبیعیات 175: ستارے اور کہکشائیں - بگ بینگ، مادّہ اور توانائی،  ایتھیکا کالج، نیو یارک 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔