یادگار سکے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریاستہائے متحدہ کا دو صد سالہ چوتھائی ڈالر صحیح معنوں میں یادگار سکے کی مثال ہے۔
قدیم تاریخی بادشاہ توت خامین کے عکس والا مصر کا ایک پاؤنڈ کی تشریح یادگار سے کہیں زیادہ موضوعاتی کی جا سکتی ہے۔

یادگار سکے وہ سکے ہیں جو کسی واقعے یا کسی موضوع یا شخص کی یاد میں جاری ہوں۔ دنیا کے زیادہ تر یادگار سکے 1960ء کے بعد سے جاری ہوئے ہیں، حالانکہ اس بات کی مثالیں موجود ہیں کہ اس طرح کے سکے پہلے بھی جاری ہو چکے ہیں۔ ایسے سکوں کی شکل و صورت اس موقع کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ کئی سکے صرف جمع کنندوں کی اشیا کا کام دیتے ہیں، حالانکہ کچھ ملکوں میں یہ سکے عام گشت کا حصہ ہیں۔ کئی موضوعاتی سکے بھی جاری ہوتے ہیں جیسے کہ قدیم عمارات یا مقامات، تاریخی شخصیات، زیرخطرہ انواع، وغیرہ۔ موضوعاتی سکے کسی مخصوص واقعے یا سالگرہ کی یاد تازہ کر بھی سکتے ہیں اور نہیں بھی۔ اس وجہ سے موضوعاتی سکوں اور یادگار سکوں کا فرق مبہم ہے یا اکثر ان دیکھا کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

علاقے کے حساب سے جاری یادگار سکے: