یشونت سنہا
یشونت سنہا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() |
|||||||
مناصب | |||||||
وزیر خزانہ | |||||||
برسر عہدہ 1990 – 1991 |
|||||||
| |||||||
وزیر خزانہ | |||||||
برسر عہدہ 1998 – 2002 |
|||||||
| |||||||
وزیر خارجہ بھارت | |||||||
برسر عہدہ 1 جولائی 2002 – 22 مئی 2004 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 6 نومبر 1937 (86 سال)[1] پٹنہ[2] |
||||||
شہریت | ![]() ![]() ![]() |
||||||
مذہب | ہندو مت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ پٹنہ | ||||||
پیشہ | سیاست دان[3]، سرکاری ملازم | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہندی | ||||||
درستی - ترمیم ![]() |
یشونت سنہا بھارتی سیاست دان اور سابق وزیر خزانہ ہیں۔ وہ 21 اپریل 2018ء کو جماعت چھوڑنے سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما تھے۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
وہ 6 نومبر 1937ء کو بہار کے شہر بٹنہ میں کائستھ خاندان میں پیدا ہوئے[4]۔ اُنہوں نے 1958ء میں سیاسیات میں ماسٹر کی ڈگری لی[5]۔ وہ جامعہ پٹنہ میں 1960ء تک یہ درس و تدریس کرتے رہے۔
سیاسی کیریئر[ترمیم]
جنتا دل[ترمیم]
اوہ 1984ء میں 24 سالہ ملازمت کے بعد جنتا پارٹی کے رکن بنے۔ 1988ء میں وہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ نومبر 1990ء سے جون 1991ء تک چندر شیکھر کے دور میں وہ وزیر خزانہ رہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی[ترمیم]
جون 1996ء میں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان بنے۔ مارچ 1998ء میں اُنہیں وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔ 1 جولائِ 2002ء کو وہ وزیرِ خارجہ بنے۔ 2004ء کے لوک سبھا کے انتخابات میں اُنہیں شکست ہوئی۔ وہ 2005ء میں دوبارہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ 13 جون 2009ء کو اُنہوں نے جماعت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا[6] ۔
وزیر خزانہ[ترمیم]
وہ 1 جولائی 2002ء تک وزیر خزانہ رہے اس کے بعد اُنہوں نے اُس وقت کے وزیرِ خارجہ جسونت سنگھ سے اپنی وزارت تبدیل کر لی اور وزیرِ خارجہ بن گئے۔ اپنے اِس دور میں اُنہیں حکومت کی پالیسی کے کچھ فیصلے واپس کیے جس کی وجہ سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔وہ پہلے وزیرِ خزانہ بنے جنھوں نے برطانوی راج کے زمانے سے 53 سالہ پرانی روایت کی بجٹ کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے پیش کیا جائے، کو توڑا۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
اُنہیں مطالعہ، باغبانی اور لوگوں سے ملنے کا شوق ہے۔ اُنہوں نے بہت سفر کیا اور بہت سے سیاسی اور سماجی وفود کی صدارت کی۔ اُنہوں نے بھارت کے بہیت سے مزاکرات میں کلیدی رول ادا کیا۔ اُن کی ہمشیرہ نیلما سنہا بھارت کی مشہور بچوں کے ادب کی مصنفہ ہیں۔ اُن کی بیتی شرمیلا بھی مصنفہ ہیں اور اُن کی شادی اشوک کنتھا سے ہوئی۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Yashwant-Sinha — بنام: Yashwant Sinha — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/171866002 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/171866002 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ Ashwani Kumar. Community Warriors: State, Peasants and Caste Armies in Bihar. Books.google.co.in. 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 4 جولائی 2013.
- ↑
- ↑ "Yashwant Sinha quits as BJP vice president". Ibnlive.in.com. 13 جون 2009. 16 جون 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 4 جولائی 2013.
- 1937ء کی پیدائشیں
- 6 نومبر کی پیدائشیں
- بارہویں لوک سبھا کے ارکان
- بقید حیات شخصیات
- بھارت کے وزرائے خارجہ
- بھارت کے وزرائے خزانہ
- بھارتی سرکاری ملازمین
- بہار سے راجیہ سبھا کے ارکان
- پندرہویں لوک سبھا کے اراکین
- پٹنہ کی شخصیات
- پٹنہ کے سیاست دان
- پٹنہ یونیورسٹی کے فضلا
- تیرہویں لوک سبھا کے ارکان
- جنتا دل کے سیاست دان
- جھارکھنڈ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست دان
- جھاڑکھنڈ سے راجیہ سبھا کے ارکان
- جھاڑکھنڈ سے لوک سبھا کے ارکان
- رانچی کے سیاست دان
- شہریت ترمیمی قانون احتجاج میں شامل لوگ
- جنتا پارٹی کے سیاست دان