مندرجات کا رخ کریں

یش (اداکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یش
(کنڑا: ಯಶ್)‏
یش

معلومات شخصیت
پیدائش 08 جنوری، 1986ء
بھونہلی، ہاسن ضلع، کرناٹک، بھارت
رہائش بنگلور   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
زوجہ رادھیکا پنڈت (شادی. 2016)
عملی زندگی
پیشہ اداکار
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نوین کمار گاؤڑا، جو اپنے اسٹیج نام راکنگ اسٹار یش سے جانے جاتے ہیں، ایک بھارتی اداکار ہیں، جو کنڑا فلموں میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فلموں میں کام کرنے سے پہلے، آپ اسٹیج ڈراما اور ٹیلیویژن سوپ میں نظر آتے تھے۔[2][3]

یش نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2007ء میں فلم جمبڑا ہڈوگی میں معاون کردار نبھاتے ہوئے کیا۔ 2008ء میں آپ موگنا مانسو میں رادھیکا پنڈت کے ساتھ نظر آئے۔ اس فلم میں یش نے مرکزی کردار نبھایا۔ یہ فلم کامیاب قرار پائی اور یش انے اپنی اداکاری کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار حاصل کیا۔ اس فلم کے بعد موڈلاسلا (2010ء)، کراتکا (2011ء)، ڈراما (2012ء)، گوگلی (2013ء)، راجا ہلی (2013ء)، گجا کیسری (2014ء)، مسٹر اینڈ مسز راماچری (2014) ماسٹر پیس (2015ء) اور سنتھو اسٹریٹ فارورڈ (2016ء) یش کئی تجارتی طور پر کامیاب فلموں میں نظر آئے۔ مستقبل میں ان کی فلم کے جی ایف جاری کی جائے گی۔ یہ فلم سب سے مہنگی کنڑا فلم ہے۔ اس کا بجٹ 80 تا 100 کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ آپ 2019ء میں فلم مائی نیم از کراتکا اور رانا میں جلوہ گر ہوں گے۔ کنڑا سنیما میں ان کی کامیابی براڈکاسٹنگ میڈیا کی طرف سے اچھے طریقے سے پیش کی گئی ہے اور اکثر انھیں کرناٹک کے مشہور اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔[4][5]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

نوین کمار گاؤڑا ہاسن ضلع، کرناٹک کے ایک قصبے بھونہلی میں ووکلگا خاندان میں پیدا ہوئے۔[6] ان کے والد ارن کمار جے پہلے ایک ٹرانسپورٹ کمپنی بی ایم ٹی سی میں کام کرتے تھے اور ان کی والدہ پشپا ایک گھریلو خاتون ہیں۔[7] ان کی ایک چھوٹی بہن نندنی ہے۔ انھوں نے اپنا بچپن میسور میں گزارا اور وہاں مہاجنا ہائی اسکول میں پڑھائی کی۔ اپنی پڑھائی کے بعد انھوں نے بینکا ڈراما گروپ میں شمولیت کی۔ یہ گروپ معروف ڈراما نگار بی وی کرنتھ نے قائم کیا تھا۔[8]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Who is Naveen Kumar Gowda in Sandalwood?"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2017 
  2. "Yash looking for success"۔ Indiaglitz۔ 6 October 2006۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2018 
  3. "Yash honed his acting skills in theatre"۔ The Times of India۔ 21 August 2014۔ 10 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2018 
  4. "SUDEEP, RADHIKA EMERGE AS TOP SANDALWOOD ACTORS"۔ Bangalore Mirror۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2017 
  5. "These hunks are the most desired men"۔ The Times of India۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2017 
  6. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
  7. "Actor Yash family, childhood photos"۔ Celebritykick۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2015 
  8. "Yash honed his acting skills in theatre"۔ The Times of India۔ 21 August 2014۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2017 

بیرونی روابط

[ترمیم]