یعقوب زئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یعقوب زئی قبیلہ کے افراد دنیا کے اکثر خطوں میں رہایش پزیر ہیں۔جن میں پاکستان, افغانستان, ازبکستان, ایران ,تاجکستان اور خلیجی ممالک سرفہرست ہیں۔یعقوب زئی قبیلے کے افراد رہایش پزیر ممالک اور علاقوں میں وہاں کے علاقائی زبانیں بولتے ہیں۔پاکستان میں رہنے والے یعقوب زئی قبیلے کے افراد فارسی,پشتو,اور براھیوی بولتے ہیں۔یعقوب زئی قبیلے کے ایک بڑی آبادی پاکستان کے شہر مستونگ اور کوہٹہ میں رہیتے ہیں اور فارسی بولتے ہیں۔یہ قبیلہ مستونگ میں علیزئی قبیلے کے ذیلی قبیلے سے تعلق رکھتا ہیں۔یعقوب زئی قبیلے کے سربراہ ملک کہلاتے ہیں۔مستونگ کے یعقوب زئی قبیلے کے سربراہی قبیلے کے موروثی اور بااثر خاندان ملک محمد اشرف کے خاندان کے پاس ہیں۔اس کے علاوہ یعقوب زئی قبیلہ بلوچستان کے تاریخی حوالوں سے بھی اہمیت کا حامل ہیں .ِخان آف قلات کے دربار میں یعقوب زئی قبیلے کے اہم شخصیات جرگہ نشین اور اہم عہدوں پر فائز رہیے ہیں۔جن میں ملک گل محمد اور میر جھنڈا خان سرفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ گنڈہ پور قوم کی ایک شاخ بھی یعقوب زئئ کے نام سے مشہور ہے جو کلاچی شہر میں رہتے ہیں