یعقوب چرخی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
یعقوب چرخی
Yaqub al-jarkhi.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1359  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
غزنی،  وافغانستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 22 اپریل 1447 (87–88 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
دوشنبہ،  وتاجکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ الٰہیات دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل تصوف،  وسلسلہ نقشبندیہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر

شیخ خواجہ یعقوب چرخی اکابرمشائخ نقشبندیہ میں شمار ہوتے ہیں

ولادت و نسب[ترمیم]

آپ کی ولادت غزنی کے قریب چرخ نامی گاؤں میں 762 ہجری بمطابق 1361ء یا1362 عیسوی میں ہوئی آپ کا نسب یوں ہے خواجہ یعقوب بن عثمان پرندہ بن شیخ محمود بن سید محمد سررزئی (شیخ الاجل) بن سید ھانی (جد طایفہ ھنی) بن سید ظفر بن سید احمد سیف الدین بن سید محمد حمزہ گیسو دراز بن سید عبدالغفار بن سید عمر الکعب بن سید جعفر القائم بن سید علی صاحب الانوار بن حسین بن احمد بن سید الرجال محمد الشریف بن اسماعیل صاحب الاخبار بن ابراہیم مرتضی بن امام موسیٰ کاظم۔[1][2][3]

تحصیل علم[ترمیم]

آپ نے جامعہ ہرات(افغانستان) اور مصر میں تعلیم حاصل کی۔ مولانا شہاب الدین سیرامی مصری سے شرف تلمذ حاصل کیا فتویٰ کی اجازت علما بخارا سے حاصل کی۔[1]

بیعت و خلافت[ترمیم]

باطنی تعلیم و تربیت کے لیے پہلے خواجہ بہاؤالدین نقشبند بخاری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے دست اقدس پر بیعت کی۔ خلوص و محبت سے خدمت و صحبت میں رہ کر آپ سے فیوض باطنی حاصل کیے۔شاہ نقشبندنے آپ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا تیرا ہاتھ ہمارا ہاتھ ہے، جس نے تمہارا ہاتھ پکڑا اس نے ہمارا ہاتھ پکڑا۔ گو آپ کو طریقہ نقشبندیہ کی اجازت شاہ نقشبندسے حاصل تھی لیکن آپ نے اس کی تکمیل علاؤالدین عطار کی صحبت میں رہ کر کی۔ اس لیے سلسلہ نقشبندیہ میں آپ کا نام علاؤالدین عطار کے بعد آتا ہے۔

تصنیفات[ترمیم]

  • "تفسیر یعقوب چرخی" آپ کی مشہور تصنیف ہے جو قرآن و حدیث کے علاوہ تصوف و سلوک کے نکات پر بھی مشتمل ہے۔ یہ صرف سورہ فاتحہ اور آخری دو پاروں پر مشتمل ہے اس کے علاوہ ایک فارسی رسالہ
  • "رسالۃ الانسیہ"جو شاہ بہاؤالدین نقشبندکے فرمودات ہیں۔
  • رسالہ نائیہ،
  • شرح رباعی ابوسعیدابی الخیر،
  • ابدالیہ،
  • شرح اسماءاللہ،
  • مخطوطات، قرآن شریف کاتاجک زبان میں ترجمہ،
  • دسالہ دوبارہ اصحاب وعلاماتِ قیامت۔ === اولاد و امجاد ===

محمد یوسف چرخی آپ کے صاحبزادے اور جانشین ہیں ان کا مزار دوشنبہ سے 40 کلو میٹر دور چرتک کے مقام پر ہے ان کے مزار پر امیر تیمور کے مقبرہ کی طرح مقبرہ ہے اور چند حجرے بھی ہیں۔[1]

وصال[ترمیم]

5 صفر المظفربروز ہفتہ 851 ہجری بمطابق 22اپریل 1447 عیسوی میں آپ کی وفات ہوئی۔[1] تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبہ کے گاؤں ہلفتو (گلستان)میں ہے جو حصار کے قریب ہے۔ اور ایک روایت کے مطابق دوشنبہ سے 5 کلومیٹرچغانیاں میں واقع ہے جہاں پہلے حصار شادمان واقع تھا ابھی بھی اس کے کچھ آثار باقی ہیں[1] گلستان نامی گاؤں میں آپ کا مرقد مبارک مرکز فیوض و ہدایت ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ باقیات جہان امام ربانی جلد دوم،صفحہ 355 ،امام ربانی فاؤنڈیشن کراچی
  2. بحر الانوار، سید بہاؤالدین بھائی
  3. تحقیقی مقالہ نسب و حالات یعقوب چرخی از نسابہ میر سید ثاقب عماد مشوانی کاظمی الحسینی
  4. http://www.islahulmuslimeen.org/urdu/books/jalwagah/h19.htm