یہ بہترین مضمون ہے۔ مزید تفصیل کے لیے یہاں طق کریں۔

یواڈو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

یواڈو
Yevadu poster.jpeg
اشاعت پوسٹر
ہدایت کار ومسی پیڈپلی
پروڈیوسر دل راجو
تحریر ابروی روی (ڈائیلاگ)
منظر نویس وکنٹھم ومسی
ومسی پیڈپلی
کہانی وکنٹھم ومسی
ستارے رام چرن
ایمی جیکسن
شروتی ہاسن
موسیقی دیوی سری پرساد
سنیماگرافی رام پرساد
ایڈیٹر مارتھنڈ کے وینکٹیش
پروڈکشن
کمپنی
تاریخ اشاعت
  • 12 جنوری 2014ء (2014ء-01-12)[1]
دورانیہ
165 منٹ
ملک بھارت
زبان تیلگو
بجٹ 350 ملین[2]
باکس آفس 471 ملین[3]

یواڈو (اردو: کون ہے وہ؟) 2014ء کی بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے شریک مصنف اور ہدایت کار ومسی پیڈپلی ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن، ایمی جیکسن اور شروتی ہاسن ہیں، جبکہ سے کمار، راہل دیو اور جیاسدھا معاون کردار ادا کررہے ہیں۔ اللو ارجن نے بطور ستیہ اور کاجل اگروال نے بطور دیپتی فلم میں خصوصی ظہور کیا۔ اس فلم کو دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ وکنٹھم ومسی نے ومسی پیڈپلی کے ساتھ فلم کی کہانی لکھی۔ دیوی سری پرساد نے فلم لا میوزک کمپوز کیا، جبکہ مارتنڈ کے وینکٹیش فلم کے ایڈیٹر ہیں۔

یواڈو کی کہانی 1997ء کی جون وو کی فلم فیس/آف سے متاثر ہے اور اجنبی اشخاص ستیہ اور چرن کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم 350 ملین کے بجٹ پر تیار کی گئی۔ فلم کی منصوبہ بندی 9 دسمبر، 2011ء کو ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ 27 اپریل، 2012ء کو شرور ہوئی اور 22 جولائی، 2013ء کو اختتام پذیر ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ وشاکھاپٹنم اور حیدرآباد، دکن میں ہوئی، زیادہ تر شوٹنگ راموجی فلم شہر میں ہوئی۔ جبکہ دو گانے سوئٹزرلینڈ اور بینکاک میں فلمائے گئے۔

مکر سنکرانتی کے تہوار پر جاری ہونے والی اس فلم نے شائقین کی طرف سے اچھے تجزیے حاصل کیے۔ اس فلم نے 600 ملینن سے زیادہ کی کمائی کی اور 2014ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔ یہ فلم ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی، جبکہ تمل زبان میں مگادھیرا اور ملیالم زبان میں بھیا مائی برادر کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔

کردار[ترمیم]

میڈیا[ترمیم]

فلم کے ٹیلی ویژن پریمیئر کے حقوق ما ٹی وی نے نامعلوم قیمت میں خریدے۔[4] فلم نے ٹیلی ویژن پریمیئر کے دوران 10.14 کی ٹی آر پی ریٹنگ حاصل کی۔[5] فلم کے ملیالم ورژن بھیا مائی برادر کے ٹیلی ویژن پریمیئر کے حقوق ماژاول منوراما کو 6.5 ملین میں بیچے گئے، یہ کسی تیلگو فلم کے ملیالم ڈب ورژن کے لیے سب سے زیادہ پیسے تھے۔[6][7][8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Seshagiri، Sangeetha۔ "'Yevadu' Set for Big Release on 12 January, Will Ram Charan Starrer Perform Better than '1 Nenokkadine'?"۔ International Business Times India۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت); Italic or bold markup not allowed in: |publisher= (معاونت)
  2. Shekhar۔ "Ram Charan's Yevadu Release Further Delayed By Seemandhra Issue"۔ Oneindia Entertainment۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  3. Seshagiri، Sangeetha۔ "Top Worldwide Share (Telugu): 'Yevadu', 'SVSC', 'Attarintiki Daredi', 'Mirchi' and Other Films"۔ International Business Times India۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت); Italic or bold markup not allowed in: |publisher= (معاونت)
  4. "Yevadu to be aired on TV soon"۔ The Times of India۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت); Italic or bold markup not allowed in: |publisher= (معاونت)
  5. "Shocking : Pandavulu Pandavulu Thummeda gets better TRP than Mahesh Babu's 1 Nenokkadine"۔ The Times of India۔ مورخہ 18 June 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 June 2015۔ نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= ignored (معاونت); نادرست |=مردہ ربط (معاونت); Italic or bold markup not allowed in: |publisher= (معاونت)
  6. "Record price for Bhaiyya satellite rights"۔ The Times of India۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت); Italic or bold markup not allowed in: |publisher= (معاونت)
  7. "Yevadu(Movie, DVD)"۔ فلپ کارٹ۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  8. "Yevadu (Movie, Blu-ray)"۔ Flipkart.com۔ مورخہ 10 January 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 January 2015۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)

بیرونی روابط[ترمیم]