یوا دیوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یُوا دیوس یا یومِ نوجوانان ہر سال 12 جنوری کو بھارت میں منایا جاتا ہے۔ اس دن جدید بھارت کے مفکر سوامی ویویکانند 1863 میں پیدا ہوئے تھے۔

سالانہ تقاریب کا اعلان[ترمیم]

بھارت سرکار نے 1984 میں اس دن کو یُوا دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ضمن کی پہلی تقاریب کا انعقاد 1985 میں ہوا تھا۔

دن کی سرگرمیاں[ترمیم]

اس دن اسکولوں اور کالجوں میں پریڈ، تقاریر، منتخب متون کی پیشکشی، موسیقی، گانے، کنونشن، یوگاسن، انشائیوں کے مقابلے، سیمینار، کھیل، لیکچروغیرہ کے ذریعے نوجوانوں میں بیداری اور سوامی ویویکانند کے افکار کے فروغ کی کوشش کی جاتی ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]