یولی یوایل ادلستین
یولی یوایل ادلستین | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
رکن کنیست [1] | |||||||
رکن مدت 17 جون 1996 – 7 جون 1999 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 14ویں کنیست | ||||||
وزیر مہاجرین | |||||||
برسر عہدہ 18 جون 1996 – 6 جولائی 1999 |
|||||||
رکن کنیست [1] | |||||||
رکن مدت 7 جون 1999 – 17 فروری 2003 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 15ویں کنیست | ||||||
رکن کنیست [2] | |||||||
رکن مدت 17 فروری 2003 – 10 مارچ 2003 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 16ویں کنیست | ||||||
رکن کنیست [2] | |||||||
رکن مدت 10 مارچ 2003 – 17 اپریل 2006 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 16ویں کنیست | ||||||
رکن کنیست [2] | |||||||
برسر عہدہ 27 فروری 2007 – 24 فروری 2009 |
|||||||
| |||||||
رکن کنیست [2] | |||||||
رکن مدت 24 فروری 2009 – 5 فروری 2013 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 18ویں کنیست | ||||||
وزیر امور انتشار | |||||||
برسر عہدہ 31 مارچ 2009 – 18 مارچ 2013 |
|||||||
رکن کنیست [2] | |||||||
رکن مدت 5 فروری 2013 – 9 جولائی 2014 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 19ویں کنیست | ||||||
اسپیکر کنیست | |||||||
برسر عہدہ 18 مارچ 2013 – 26 مارچ 2020 |
|||||||
| |||||||
رکن کنیست [2] | |||||||
رکن مدت 9 جولائی 2014 – 31 مارچ 2015 |
|||||||
پارلیمانی مدت | 19ویں کنیست | ||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 اگست 1958ء (66 سال)[1] چیرنیوتسی |
||||||
شہریت | یوکرینی سوویت اشتراکی جمہوریہ اسرائیل |
||||||
جماعت | قومی مذہبی جماعت (–1996) اسرائیل بعالیاہ (1996–2003) لیکود (2003–) |
||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | روسی [1]، عبرانی | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
یولی یوایل ادلستین (عبرانی: יולי-יואל אדלשטיין، روسی: Ю́лий Ю́рьевич Эдельште́йн، یوکرینی: Ю́лий Ю́рійович Едельште́йн، پیدائش 5 اگست 1958ء) ایک اسرائیلی سیاست دان ہیں۔ سویت یونین میں معروف مزاحمتیوں میں سے ایک تھے۔ وہ سنہ 2013ء سے کنیست کے اسپیکر ہیں۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]یولی ادلستین چیرنیوتسی، سویت یونین (موجودہ یوکرین) میں یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ انیتا ادلستین یہودی جبکہ ان کے والد یوری ادلستین یہودی باپ اور مسیحی باپ کے بیٹے تھے۔ دونوں نے مسیحیت قبول کر لی تھی، ان کے والد یوری اب کوستروما اوبلاست کے کارابانوا میں فادر جیورجی کے نام سے روسی راسخ العقیدہ مسیحی پادری ہیں۔[3][4] ان کے والدین ملک کی یونیورسٹیوں میں پڑھاتے تھے، یولی کی پرورش ان کے نانا نانی نے کی۔ ان کے نانا نے 70 برس کی عمر میں خود سے عبرانی زبان سیکھی اور وہ ریڈیو پر وائس آف اسرائیل سنتے تھے۔ جب یولی ادلستین کے نانا فوت ہو گئے تو یولی نے عبرانی زبان کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور کتب جیسے کہ لیون اورس کی ایگزوڈس پڑھی جن سے وہ متاثر ہوئے۔[5]
سنہ 1977ء میں یونیورسٹی کے دوسرے سال کے دوران یولی ادلستین نے اسرائیل ہجرت کرنے کے لیے ایگزٹ ویزا کی درخواست دی۔ بعد میں وہ عبرانی اساتذہ کے چھوٹے سے گروہ کے ساتھ مل گئے جو اپنے اپارٹمنٹوں میں کلاسوں کا انعقاد کرتے تھے۔[5]
سنہ 1979ء میں انھیں یونیورسٹی سے نکال دیا گیا اور انھیں کے جی بی اور مقامی پولیس نے ہراساں کیا۔ اس وقت کے دوران انھوں نے عام نوکریاں جیسے کہ گلیوں کی صفائی، سیکورٹی گارڈ اور کئی کیں۔[5]
سنہ 1984ء میں انھیں اور دوسرے عبرانی اساتذہ کو جعل سازی کے الزامات میں گرفتار کیا، یولی پر ڈرگ لینے کے الزامات تھے،[6][7][8][9][10][11] اور تین سال کی سزا سنائی گئی۔ انھیں سائبیریائی گولاگوں میں بھیجا گیا اور پہلے بوریاتیا میں پھر نووسیبیرسک میں سخت مشقت کروائی گئی۔ ایک عمارت کی تعمیر کے دوران وہ نیچے گر گئے جس کی وجہ سے ان کی کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ اسی وجہ سے یولی کو واپس بوریاتیا واپس منتقل کر دیا گیا، لیکن ان کی بیوی تانیہ نے دھمکی دی کہ اگر انھیں یہاں واپس لایا گیا تو وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گی۔[12]
یولی کو مئی 1987ء یوم آزادیِ اسرائیل کی شب کو رہائی ملی۔[12]
انھوں نے اسرائیلی دفاعی افواج میں قومی خدمت کی اور وہ کارپورل کے عہدے تک پہنچ گئے تھے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ناشر: کنیست — חה"כ יולי יואל אדלשטיין
- ↑ ناشر: کنیست — http://main.knesset.gov.il/mk/Pages/MKPositions.aspx?MKID=1
- ↑ Sergei L. Loiko (22 اپریل 2012)۔ "Russian Orthodox Church is in spiritual crisis, critics say"۔ لاس اینجلس۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015
- ↑ "Russian priest visits son: Israel's absorption minister"۔ جیوش ٹیلی گرافک ایجنسی۔ 13 نومبر 1997۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015
- ^ ا ب پ دبورہ سونتگ (21 جون 1999)۔ "From Siberia to Israeli Cabinet (No, he's not Sharansky)"۔ دی نیو یارک ٹائمز۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015
- ↑ Encyclopaedia Judaica Year Book. 1986. p.366
- ↑ "When They Come for Us, We'll Be Gone: The Epic Struggle to Save Soviet Jewry". By Gal Beckerman. Chapter 12
- ↑ Philip Spiegel. "Triumph over tyranny: the heroic campaigns that saved 2,000,000 Soviet Jews". p. 157
- ↑ Maxim Shrayer. Leaving Russia: A Jewish Story. p.158
- ↑ The Listener. Volume 113. p.43. British Broadcasting Corporation, 1985.
- ↑ The Prosecution of Demonstrators Outside the Soviet Embassy: Hearing Before the Subcommittee on Administrative Practice and Procedure of the Committee on the Judiciary, United States Senate, Ninety-ninth Congress, Second Session, on Citizens Exercising Their Constitutionally Protected Rights, Protesting the Brutal Treating of Human Beings in Faraway Lands, May 15, 1986. p.30
- ^ ا ب ڈینا گولڈمین۔ "Yuli Edelstein"۔ دی جیوش ایجنسی آف اسرائیل۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015
- 1958ء کی پیدائشیں
- 5 اگست کی پیدائشیں
- لوا پر مبنی سانچے
- اسرائیلی آبادکار
- اسرائیلی یہودی سیاست دان
- انیسویں کنیست کے ارکان (2013ء–2015ء)
- اٹھارہویں کنیست کے ارکان (2009ء–2013ء)
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں کنیست کے اراکین (2015ء–2019ء)
- پندرہویں کنیست کے ارکان (1999ء–2003ء)
- چودہویں کنیست کے ارکان (1996ء–1999ء)
- سترہویں کنیست کے ارکان (2006ء–2009ء)
- سولہویں کنیست کے ارکان (2003ء–2006ء)
- سوویتی یہودی
- کنیست کے اسپیکر
- وزرائے اسرائیل
- چیرنیوتسی کی شخصیات
- اسرائیل کے وطن گیر شہری
- اکیسویں کنیست کے ارکان (2019ء)
- بائیسویں کنیست کے ارکان (2019ء–2020ء)
- تیئیسویں کنیست کے ارکان (2020ء–2021ء)