یوم فضائیہ (بھارت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ہر سال بھارت میں 8 اکتوبر کو یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی عددی قوت 1,70,000 ہے۔ جبکہ اس کے پاس 1,400 طیارے ہیں۔ فضائیے نے کئی جنگوں اور داخلی شورش کے موقع پر اپنی عمدہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔[1]

رول[ترمیم]

بھارت کی آزادی کے بعد ملک کی فضائیہ نے کئی معرکوں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ ان میں پاکستان اور چین کے خلاف جنگیں، کارگل کی جنگ آپریشن وجے، گوا کا قبضہ، کئی ملکی بلیات میں عوام میں راحت اور بچاؤ شامل ہیں۔ ان بلیات میں کئی طوفان اور ندیوں کا سطح خطرے کی سطح سے اوپر اٹھنے کی صورت میں عوام کا نقل مقام، زبر دست زلزلے جیسے کہ بھارت کے شہر لاتور اور عثمان آباد میں ہوئے تھے، شامل ہیں۔ کچھ معاملوں میں فضائیہ نے دہشت گردوں اور ملک کے داخلوں شورش پسندوں کو بھی قابو رکھنے میں نمایاں کردار نبھایا ہے۔ یہ جشن ان اقدامات کا اعتراف اور تنظیم کی مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]