مندرجات کا رخ کریں

یوم قہقہہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عالمی یوم قہقہہ (World Laughter Day) کا آغاز ڈاکٹر مدن کٹاریہ کی جانب سے شروع کیا گیا، جو عالمگیر سطح پر لافٹر یوگا موومنٹ (قہقہوں سے بھری یوگا تحریک کے بانی ہیں۔ تحریک کا دعوٰی ہے کہ یوم قہقہہ عالمی امن کا مثبت اظہار ہے اور اس کا مقصد عالمی بھائی چارے اور دوستی کا شعور پیدا کرنا ہے۔ اس کی مقبولیت قہقہوں والے یوگا کے ساتھ ساتھ کافی بڑھ گئی ہے۔ تاحال سو ممالک میں 6000 قہقہوں کے کلب بن چکے ہیں۔

تاریخ

[ترمیم]

پہلا عالمی یوم قہقہہ اجتماع 10 جنوری 1998 کو ممبئی میں منعقد ہوا تھا۔ اس میں مقامی اور بین الاقوامی قہقہوں کے کلبوں سے بارہ ہزار افراد شریک ہوئے او ر ایک منفرد ہنسے کا اجلاس منعقد ہوا۔

ہیپی ڈیمک

[ترمیم]

بھارت سے باہر پہلا عالمی یوم قہقہہ اجتماع کا نام ہیپی ڈیمک (HAPPY-DEMIC) تھا۔ یہ سال 2000 میں کوپن ہیگن، ڈنمارک میں منعقد ہوا جس میں ٹاؤن ہال اسکوائر میں 10,000 افراد جمع ہوئے تھے۔ کثرتِ تعداد کی وجہ اس تقریب کو گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ ملی تھی۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 12 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2015