یوم مادر
Jump to navigation
Jump to search
یومِ ماں | |
---|---|
![]() ایک بزرگ والدہ اپنے بیٹے کا تحفہ کردہ کارڈ ہاتھ میں تھامے ہوئے | |
منانے والے | اکثر ممالک |
قسم | غیر مذہبی |
اہمیت | ماں کا احترام اور ماں کے احسانات کی یاددہانی |
تاریخ | دو تین مختلف تواریخ |
تکرار | سالانہ |
منسلک | یوم اطفال،یوم والد، عالمی یوم آب |
یومِ ماں ، ماں کا عالمی دن، یوم مادر یا ماؤں کا دن ہر سال یہ دن مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے، عالمی طور پر اس کی کوئی ایک متفقہ تاریخ نہیں، یہ دن مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔ پاکستان اور اطالیہ سمیت اکثر ممالک یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔۔ اور کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری ،مارچ ،نومبر یا اکتوبر میں مناتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد اپنی والدہ کی اہمیت کا احساس کرنا، ان کی خدمت کرنا اور انہیں خوشی دینا ہے۔
یورپین ممالک میں مئی کے دوسری اتوار اور اکثر عرب ممالک میں ماوں کا عالمی دن 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔