مندرجات کا رخ کریں

یوم منڈیلا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یوم منڈیلا (منڈیلا ڈے) جمہوری جدوجہد کے ہیرو نیلسن منڈیلا کی یاد میں ہر سال 18 جولائی کو منایا جاتا ہے۔

پس منظر

[ترمیم]

نیلسن منڈیلا نے ایک ایسے وقت نسلی امتیاز کے خلاف آواز بلند کی تھی کہ جب اس ملک میں سیاہ فام باشندوں کے خلاف امتیازی سلوک اپنے عروج کو پہنچ چکا تھا اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی تھیں، انھوں نے اس قسم کے نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد شروع کی جس سے خائف ہو کر اس وقت کے حکمرانوں نے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور انھیں مختلف قسم کی ایذائیں پہنچائی گئيں۔ لیکن نیلسن منڈیلا نے نہ فقط جیل میں استقامت کا مظاہرہ کیا بلکہ جیل میں بھی اپنی تحریک جاری رکھی جس کا ثمرانھیں 28 سال کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد آزادی، مطالبات کے تسلیم ہونے اور نسلی امتیاز کے خاتمے کی صورت میں ملا جو تاریخ میں امر ہو گیا۔ ملک کے پہلے الیکشن میں فتح کے بعد وہ 1994ء میں پانچ برس کے لیے صدر منتخب ہو گئے جس کے بعد انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے جمہوریت کو مزید پھلنے پھولنے کا موقع دیا اور دنیا بھر کے حکمرانوں کو ایک قابل تقلید پیغام دیا۔ ہر برس نیلسن منڈیلا کی سالگرہ کے دن یعنی اٹھارہ جولائی کو منڈیلا ڈے منایا جاتا ہے۔ نیلسن منڈیلا ڈے منانے کا مقصد ان کی پوری دنیا کے لیے کی گئی جمہوری کوششوں اور امن کو آگے بڑھانے کی کاوشوں اور دنیا میں آزادی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ بلاشبہ یہ قرارداد ایک ایسی شخصیت کے لیے اعزاز کی بات ہے جس کو پہلے نسلی تعصب پھیلانے اور پھر حکومت کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا مگر اب وہی سفید فام طبقہ ان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے شخصی آزادی اور برابری کا سب سے بڑا علمبردار گردانتا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔