یونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
یونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس
یو پی آئی لوگو
قسم مصنوعہ بر سر موقع بینک ادائیگی کا نظام
مالک این پی سی آئی
متعارف 11 اپریل 2016؛ 3 سال قبل (2016-04-11)
بازار بھارت
ویب سائٹ www.npci.org.in/product-overview/upi-product-overview

یونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس (انگریزی: Unified Payments Interface) ایک فوری طور ادائیگی کا نظام ہے جسے نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ اس سے بین بینک معملتیں ممکن ہیں۔ یہ انٹرفیس ریزرو بینک آف انڈیا کے زیر احکام ہے اور موبائل آلات کے ذریعے دو بینک کھاتوں کے بیچ فوری پیسوں کی منتقلی کا کام کرتا ہے۔ [1]

خدمات[ترمیم]

یونیفائڈ پے منٹس انٹرفیس ایک فوری بینک ادائیگی کی منتقلی کا نظام ہے جو پیسوں کو پھیجنے یا اس کی درخواست کرنے کا کام کرتا ہے۔ کوئی بھی یو پی آئی ایپ کا استعمال ممکن ہے اور کئی بینک کھاتوں کو ایک ایپ سے جوڑا جا سکتا ہے۔ پیسوں کی پھیجنے یا اس کی درخواست کرنے کے لیے حسب ذیل طریقوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • ورچوئیل پے منٹس ایڈریس (وی پی اے): وی پی اے کی میاپنگ کے ذریعے پینک کھاتے کو پیسہ بھیجا جا سکتا ہے یا پھر اس کی درخواست کی جا سکتی ہے۔
  • موبائل نمبر: کسی بینک کھاتے کو پیسہ بھیجا جا سکتا ہے یا پھر اس کی درخواست کی ایک میاپ کیے گئے موبائل نمبر سے کی جا سکتی ہے۔
  • کھاتہ نمبر اور آئی ایف ایس سی: کسی بینک کھاتے کو پیسہ بھیجا جا سکتا ہے۔
  • کیو آر کوڈ: کیو آر کوڈ کے ذریعے پیسہ بھیجا سکتا ہے جو وی پی اے، کھاتہ نمبر ، آئی ایف ایس سی اور موبائل نمبر سے جڑا ہو سکتا ہے۔

موبائل ایپ[ترمیم]

کوئی بھی یو پی آئی ادائیگی کے استعمال اور مالیے کی منتقلی اس طرح سے فعال موبائل فونوں اور بینک کھاتوں پر یو پی آئی کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

یو پی آئی 2.0[ترمیم]

16 اگست، 2018ء کو یو پی آئی 2.0 خدمت شروع ہوئی۔ اس سے صارفین اپنے اوور ڈرافٹ کھاتوں کسی یو پی آئی ہینڈل سے جوڑ سکتے ہیں۔ صارفین کسی مخصوص تاجر کو قبل از وقت مجاز بنا سکتے ہیں جس کے لیے وہ ہدایت دے سکتے ہیں۔ 2.0 ورژن میں ایک فیچر معاملتوں کے اِن وائس جمع کرنے اور دیکھنے کا بھی شامل تھا۔[2][3]

سہولت یاب کردہ بینک[ترمیم]

نیشنل پے منٹس کارپوریشن آف انڈیا ان بینکوں کی جاری کرتا ہے جو یو پی آئی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔[4] یہاں پر بینکوں کو پے۔ یہاں پر بینکوں کو ادائیگی کی سہولت فراہم کنندگان (Payment Service Providers -پی ایس پی) اور جاری کنندگان کہا گیا۔ [4] اس میں ایسے بینک بھی ہے جن کا اپنا ایپ ہے یا کسی اور تیسرے فریق کی سہولت کو بروئے کار لاتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "What is UPI"۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "Experience Simplicity, Security & Seamlessness at the next level. | BHIM"۔ www.bhimupi.org.in۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-14۔
  3. Our Bureau۔ "NPCI launches UPI 2.0 with overdraft facility"۔ @businessline (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-14۔
  4. ^ ا ب "UPI Live Members"۔ NPCI (انگریزی زبان میں)۔ 2018-11-02۔ مورخہ 7 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-15۔