یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز
یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز | ||||
---|---|---|---|---|
|
||||
تاریخ آغاز | 1992 | |||
ملک | یوکرائن | |||
بانی ادارہ | غیرسرکاری گروہ | |||
ہب | اوڈیسا بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||
طیارے | ایئربس اے330 ، بوئنگ 737 این جی ، 787 ڈریم لائنر | |||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | |||
درستی - ترمیم |
یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز (یوکرینی: Приватне акціонерне товариство «Авіакомпанія Міжнародні Авіалінії України» (МАУ)، Aviakompaniya Mizhnarodni Avialiniyi Ukrayiny، [ˌɑwijɑkɔmˈpɑɲijɑ miʒnɑˈrɔdɲi ˌɑwijɑˈʎiɲiji ukrɑˈjɪnɪ]) ایک جوائنٹ اسٹاک کمپنی ہے جو ملک میں سرکردہ موقف رکھتی ہے اور یوکرین کی سب سے بڑی ایئرلائن کمپنی ہے۔ [1][2] اس کا اصل مرکز بوریسپیل انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ یہ قومی اور بین الاقوامی مسافر پروازوں کارگو خدمات یورپ، مشرق وسطٰی اور ریاستہائے متحدہ امریکا اور ایشیا کے لیے کرتی ہے۔ [3]
تاریخ
[ترمیم]اس ایئرلائن کی بنا 1 اکتوبر 1992ء کو رکھی گئی تھی جب اس اولین پرواز کیف سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ یوکرین میں "بیرونی سرمایہ سے مشترکہ پہل" کا پہلا واقعہ تھا اور سابق سوویت یونین میں پہلی ایئر لائنز تھی جس میں نئے بوئینگ 737-400 جہاز کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے بانی حصے دار یوکرینین ایسوسی ایشن آف سیول ایوی ایشن اور گینس پیٹ ایوی ایشن، ایک آئرش جہازوں کے کرائے پر دینے والی کمپنی، تھے۔ 1996ء میں آسٹریلین ایئر لائنز اور سویس ایئر 9 ملین امریکی ڈالر کا سرمایہ لگاکر حصے دار بنے۔
یہ ایئرلائن اپنی کارگو سرگرمیاں بوئینگ 737-200 کے ساتھ 13 نومبر 1994ء سے لندن اور ایمسٹرڈیم پروازوں کے ساتھ شروع کی اور تاحال یہ بوئینگ 737-300ایف چلاتی ہے جو باربرداری سرگرمیوں کے لیے مخصوص جہاز ہے۔
2000ء میں یورپی بنک برائے بازتعمیروترقی 5.4 ملین امریکی ڈالر سرمایے کے ساتھ حصے دار بن گیا۔ 2006ء میں یو آئی اے نے باربرداری کے لیے ایک نئے درجہ بندی کے نظام کو اختیار کیا جس سے ایئرلائن کئی قسم کی اشیا جن میں زندہ جانوروں سے لے کر تازہ اغذیہ اور قیمتی چیزیں شامل تھے، لے جانا ممکن ہو گیا۔ اس کے علاوہ، ایک تیز رفتار خدمت متعارف کی گئی تاکہ ان گاہکوں کو ضروتوں کی تکمیل کی جا سکے جو جلد کارگو روانگی خدمات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
فروری 2011ء میں یوکرینی حکومت نے یو اے آئی کی اس کی 61.6% حصے داری تین ذیلی حصے داروں کو بیچ دیا 36.2 ملین ڈالر میں بیچ دیا۔ 26 جولائی 2013ء کی صورت حال یہ ہے کہ ایئرلائن ملکیت یوکرین میں موجود کیاپیٹل انویسٹمنٹ پروجکٹ ایل ایل سی (74%) اور قبرص کی اونٹوبیٹ پروموشنز لیمیٹیڈ (26%) کے ہاتھوں ہے۔[4][5]
مالکوں کی نمائندگی آرون مے برگ کرتے ہیں جو ایگور کولوموئیسکی کے شراکتدار اور دیوالیہ پن کی شکار ایسروسویفٹ ایئرلائنز کے سابق چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ہیں۔ اسی ایئرلائن سے جزوی طور پر لائسنس اور جہاز یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز منتقل ہوئے تھے۔[6]
2013ء کی پہلی ششماہی میں ایئرلائن کی آمدورفت میں 60% اضافہ ہو کر 2٬200٬000 مسافرین تک پہنچی۔ کمپنی کے صدر یوری میروشنیکوو کے مطابق یو آئی اے کا منصوبہ ہے کہ وہی سالانہ نتائج (یعنی 4٬400٬000 تک کی آمدورفت کو پہنچنا ہے۔[7] 25 اپریل 2014 کو یو آئی اے کیف سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک مواتر پروازیں شروع کر چکی ہے۔[8]
اسی سال حریف ایسروسویفٹ کے معدوم ہو جانے کی وجہ سے یو آئی اے نئی پروازیں یوکرین سے آزربائیجان کے باقو، آرمینیا کے ییریون، قبرص کے لارناکا، جرمنی کے میونخ، پولینڈ کے وارسا، لتھووینیا کے ویلنیوس کاؤنٹی، چیک جمہوریہ کے پراگ، یونان کے ایتھنز، جارجیا کے باتومی، روس کے ماس کو، یاکاٹرنبرگ، سینٹ پیٹرز برگ، کیلننگراڈ اوبلاست، نیژنیوارتووسک، نوووسیبیرسک، روستووون-ڈان اور سوچی، کرغیزستان کے بیشکیک کے پروازیں 2014ء میں شروع کی۔[9]
اکتوبر 2015ء میں یو آئی اے پر روسی حکومت کی جانب سے روس کے مقامات پر پرواز کرنے پابندی لگا دی۔ یہ پابندی یوکرینی حکومت کی جانب سے روسی ائیرلائنز پر پابندی لگانے کا رد عمل تھا۔ [10]
دیگر کم لاگت کے جہازوں کی طرح یو آئی اے سفر کے دوران مفت طعام کی سہولت فراہم نہیں کرتی سوائے پانی کے۔ تاہم مسافرین قبل از وقت اداکردہ طعام کی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔[11]
جون 2016ء سے زیادہ تر یو آئی اے کی بین الاقوامی پروازیں ہاتھ میں مہیا سامان کے خرچ کے طور پر بیچے گئے۔ اگر مسافرین اسی کے تحت ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد سامان لے جانا چاہیں، تو نہیں 60 امریکی ڈالر فی پرواز تک ادا کرنا ہوگا۔[12]
2016ء کی گرما میں یو آئی اے نے دنیپروآویا (پریواٹ گروپ کا حصہ) کی ای ایم بی 145 عارضی طور کرائے پر دیا کہ سزیرنیوتسی سے سی ڈبلیو سی تک روزانہ خدمات جاری رکھیں کیونکہ موسم کی وجہ سے طیرانگاہ کی حالت اتنی اچھی نہیں تھی کہ ای-190 اور بی737 کی سرگرمیاں جاری رہیں۔[13]
14. جون 2016 کو یو آئی اے کی دفاتر کی تلاشی لی گئی تھی۔ اس کا سبب یوکرین کے قومی انسداد رشوت بیورو کی ایک تحقیق تھی کہ مملکتی ہوابازی فنڈ کی ادائیگی عمل میں انھیں آئی تھی۔[14]
ملکیت کا ڈھانچا 22/6/2016 کو اس طرح ہے کہ کیاپیٹل انویسٹمنٹ پروجکٹ، یوکرین 74.1627% اور اونٹوبیٹ پروموشنز، قبرص 15.9108% رکھتے ہیں۔[15]
پڑاؤ
[ترمیم]یو آئی اے یوکرین کو یورپ، ایشیا اور مشرق وسطی کے قریب 70 پڑاووں کو جوڑتی ہے۔ اسی طرح اس کی پرواز نیو یارک شہر کے لیے بھی بوریسپیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہے اور وہ خانگی پروازیں بھی چلاتا ہے۔یو آئی اے ہر ہفتے 700 سے اوپر پروازیں چلاتی ہے اور مزید پڑاؤ کی خدمت وہ اپنے بین الاقوامی ساجھے داروں کے توسط سے کرتی ہے۔ اس طرح دنیا بھر کے 3٬000 پڑاؤ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔
کوڈشیئر معاہدے
[ترمیم]یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز حسب ذیل کوڈشیئر معاہدے ذیل کی ایئرلائنز کے ساتھ رکھتی ہے (جیساکہ نومبر 2015ء کی صورت حال ہے):
جہازوں کی تعداد
[ترمیم]یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز حسب ذیل جہازوں پر مشتمل ہے جیساکہ ستمبر 2016ء کی صورت حال ہے:[16][17]
جہاز | برسرخدمت | احکام | مسافرین | نوٹس | ||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
C | Y+ | Y | Total | |||||
بوئینگ 737-300 | 3 | — | var. – |
– – |
var. 148 |
132 148 |
2017ء میں ہٹایا جائے گا۔ | |
بوئینگ 737-500 | 6 | – | var. | – | var. | 111 112 |
2 2016ء میں خدمات سے ہٹایا جائے گا [18] | |
بوئینگ 737-800 | 16 | 2 | var. – |
– – |
var. 189 |
186 189 |
مزید دو جہاز 2017ء تک شامل ہو سکتے ہیں | |
بوئینگ 737-900 ای آر | 4 | — | 20 – |
– – |
var. 215 |
189 215 |
||
بوئینگ 767-300 ای آر | 4 | — | 12 | 38 | 211 | 261 | ||
ایمبریئر ای 190 | 5 | — | 12 | — | 92 | 104 | ||
یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز کے کارگو جہاز | ||||||||
بوئینگ 737-300ایف | 1 | — | اعظم ترین ادائیگی شدنی بوجھ: 19 ٹن | |||||
Total | 39 | 2 |
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ whichairline.com (Error: unknown archive URL)۔"
- ↑ "Contact یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز سے ربط کریں۔" یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز، ماخوذ جون 2010ء۔ "پتہ: یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز 201-203، کھارکیفزکے روڈ، کیف، 02121، یوکرین"
- ↑ "یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز کیف سے راست نیو یارک پرواز شروع کررہا ہے"۔ کییوپوسٹ۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2015
- ↑ "یو اے آئی اب قبرص کی اونٹوبیٹ پروموشنز لیمیٹیڈ کے ماتحت"۔ سی ایچ ایوی ایشن۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2013ء
- ↑ "یو اے آئی کے حصص گیرندوں کی فہرست (یوکرینی میں)"۔ Ukrainian state register of shareholders۔ 10 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2013ء
- ↑ http://www.bloomberg.com/research/stocks/private/person.asp?personId=51663044&privcapId=27721200&previousCapId=27721200&previousTitle=ایسروسویفٹ ایئرلائن، %20CJSC
- ↑ МАУ похвасталась ростом пассажиропотока и планами начать полеты в США۔ Korrespondent.net (بزبان یوکرینی)۔ UNIAN۔ 26 جولائی 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2013
- ↑ "یو آئی اے کیف سے نیو یارک تک لگاتار خدمات کے لیے ٹکٹ فروخت کر رہی ہے"۔ یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2014
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 29 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2016
- ↑ http://www.theguardian.com/world/2015/oct/25/russia-and-ukraine-suspend-direct-flights-between-countries
- ↑ http://www.flyuia.com/eng/information-and-services/in-flight/inflight-meals.html
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 17 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2016
- ↑ http://www.ch-aviation.com/portal/news/47241-ukraine-intl-airlines-to-wet-lease-an-erj-145-this-summer
- ↑ http://www.kyivpost.com/article/content/ukraine-politics/one-airline-fights-to-retain-pre-eminence-in-ukraine-416501.html
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 10 جون 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اکتوبر 2016
- ↑ "وثائق سے نقل کردہ"۔ 21 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2011
- ↑ "یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز جہازوں کی تعداد کی تفصیلات اور تاریخ"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2015
- ↑ http://www.flyuia.com/eng/company/ukraine-international-airlines/press/news/1658.html?news=3205&category=1[مردہ ربط]
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز سے متعلق تصاویر
- دفتری ویب سائٹ
- موبائل ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mobile.flyuia.com (Error: unknown archive URL)