1504ء ہندوستان میں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

واقعات[ترمیم]

16 مارچ— پرتگالیوں کی کالی کٹ کے راجا زمورِن سے جنگ جاری رہی۔ یہ جنگ 3 جولائی تک جاری رہی۔ اس جنگ میں پرتگالی اور کوچین کا حکمران تریموم پارہ راجا فتح یاب ہوئے۔

22 اپریل— چھٹا ہسپانوی آرمیڈا البیجاریا 1504ء ہندوستان پہنچا۔ اِس آرمیڈا میں کل تیرہ بحری جہاز تجارت کے لیے ہندوستان پہنچے تھے۔

3 جولائی— کوچین کی جنگ کا خاتمہ ہوا۔ کالی کٹ کے راجا نوبیادیریم کو شکست ہوئی۔

— تریستاو دا کنہا پرتگالی ہندوستان کا پہلا وائسرائے مقرر کیا گیا مگر وہ اپنے اندھے پن کی بیماری کے سبب کبھی اس عہدے پر فائز نہ ہو سکا۔

پیدائش[ترمیم]

31 مارچ— سکھوں کے دوسرے گرو انگد کی پیدائش مشرقی پنجاب کے شہر مکتسر میں ہوئی۔

— میواڑ کی جنگ جو شاعرہ رانا بائی پیدا ہوئی۔

وفیات[ترمیم]

قاسم بارید اول — قاسم بارید بہمنی سلطنت کے وزیر اعظم تھے جبکہ وہ سلطنت بیدر محمد آباد کے بانی تھے۔ وہ 1489ء سے 1504ء تک بہمنی سلطنت کے وزیر اعظم رہے۔