1948ء گرمائی اولمپکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

1948 گرمائی اولمپکس جو اولمپکس کمیٹی کے سرکاری نام Games of the XIV Olympiad، سے بھی مشہور ہیں۔ دور جدید کے چودہویں اولمپکس تھے، جو برطانیہ کے شہر لندن میں 1948ء میں 29 جولائی تا 14 اگست کے دوران منعقد ہوئے۔

تفصیل[ترمیم]

17 کھیلوں میں 136 مختلف مقابلے، 20 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 4,104 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 390 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ امریکا نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 38 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 84 بنتی ہے۔ اس کے بعد سویڈن اور فرانس نے بالترتیب 16 اور 10 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 44 اور 29 تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  • "اولمپک"۔ اولمپک.آرگ۔ بین الاقومی اولمپک کمیٹی