2015 ترکی کا روسی طیارے کو مارگرانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
2015 ترکی کا روسی طیارے کو مارگرانا
روسی سکھوئے Su-24M
مارگرانا کا خلاصہ
تاریخ حادثہ 24 نومبر 2015ء
بمقام شام-ترکی سرحدی
عملہ 2 + ریسکیو ہالی کاپٹر
اموات 1 پائلٹ،1 میرین
نجات یافتگان 1 پائلٹ
طرز جہاز سکھوئے
مشتغل روسی فضائیہ

روس کے سکھوئے طیارے کو ترک فضائیہ نے 24 نومبر 2015ء کو ترک- شام سرحد کے قریب مار گرایا۔ ترکی کے مطابق روس کو کئی مرتبہ متنبہ کیا گیا تھا پر بار بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بنا پر روسی طیارے کو گرایا گیا۔ نیٹو کے متعین کردہ جنگی قوانین کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی طیارے کو پہلے تین مرتبہ خبردار کیا جاتا ہے، تین مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود اگر خلاف ورزی کرنے والا طیارہ اپنا راستہ نہیں بدلتا تو پھر اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ترکی کے مطابق ترکی نے روس کو دس مرتبہ متنبہ کیا تھا، روسی طیارہ 2 کیلومیٹر فضائی حدود سے تجاوز کر چکا تھا، ایک جنگی طیارہ یہ فاصلہ تقریباََ 17 سیکنڈز میں طے کرتا ہے۔[1][2] دوسری طرف روس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارے شامی فضائی حدود سے کبھی باہر نہیں گئے اور اس طیارے کو شامی حدود میں ہی مار گرایا گیا تھا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ unscstatement نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  2. "Turkey downs Russian jet"۔ Al Jazeera۔ 24 نومبر 2015۔ اخذ کردہ بتاریخ 25 نومبر 2015۔ 
  3. "Russian Defense Ministry Video Proves Su-24 Never Entered Turkish Airspace"۔ sputniknews.com۔ 24 نومبر 2015۔ اخذ کردہ بتاریخ 25 نومبر 2015۔