2018ء
Appearance
(2018 سے رجوع مکرر)
ہزاریہ: | 3 ہزاریہ |
---|---|
صدیاں: | |
دہائیاں: | |
سال: |
عیسوی تقویم | 2024 MMXXIV |
اب اربی کندیتا | 2777 |
ارمینیائی تقویم | 1473 ԹՎ ՌՆՀԳ |
آشوری تقویم | 6774 |
بہائی تقویم | 180–181 |
بنگالی تقویم | 1431 |
بربر تقویم | 2974 |
برطانوی علاقائی سال | 72 ایلزبتھ. دوم – 73 ایلزبتھ. دوم |
بدھ تقویم | 2568 |
برمی تقویم | 1386 |
بازنطینی تقویم | 7532–7533 |
چینی تقویم | 癸卯年 (پانی خرگوش) 4720 یا 4660 — to — 甲辰年 (لکڑی ڈریگن) 4721 یا 4661 |
قبطی تقویم | 1740–1741 |
ڈسکورڈی تقویم | 3190 |
ایتھوپیائی تقویم | 2016–2017 |
عبرانی تقویم | 5784–5785 |
ہندو تقویمیں | |
- وکرم سموت | 2080–2081 |
- شاکا سموت | 1946–1947 |
- کل یگ | 5125–5126 |
ہولوسین تقویم | 12024 |
اکبو تقویم | 1024–1025 |
ایرانی تقویم | 1402–1403 |
اسلامی تقویم | 1445–1446 |
جاپانی تقویم | Heisei 36 (平成36年) |
جاوی تقویم | 1957–1958 |
جوشی تقویم | 113 |
جولینی تقویم | Gregorian minus 13 days |
کوریائی تقویم | 4357 |
منگیو تقویم | ROC 113 民國113年 |
نانک شاہی تقویم | 556 |
تھائی شمسی تقویم | 2567 |
یونکس وقت | 1704067200–1735689599 |
نقص اظہار: «ء» کا غیر معروف تلفظ۔
2018ء (MMXVIII) تھا عیسوی تقویم کا پير کو شروع ہونے والا ایک عام سال ہے جو عام زمانہ (عیسوی) اور قبل مسیح (ق م) کی تعین کاری کے مطابق 2018 واں سال، 3 ہزاریہ کا 18 واں سال ہے، 21 صدی کا 18 واں سال اور 2010ء کی دہائی کا 9 واں سال ہے۔
واقعات
[ترمیم]جنوری
[ترمیم]- 18 جنوری، قازقستان بس آتش زدگی کے نتیجے میں 52 ازبک ہلاک ہو گئے۔
- 26 جنوری، مریانگ ہسپتال آتش زدگی کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 131 زخمی ہو گئے۔
- 31 جنوری، چاند گرہن
فروری
[ترمیم]- 9 فروری – 25 فروری، 2018ء سرمائی اولمپکس منعقد ہوئے۔
- 15 فروری، سورج گرہن وقوع پزیر ہوا۔
مارچ
[ترمیم]- 14 مارچ، عالمی شہرت یافتہ ماہر علم الکائنات اور ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں کیمبرج میں انتقال کرگئے۔
- 19 مارچ، دنیا کا آخری شمالی نر سفید گینڈا کینیا میں فوت ہو گیا۔[1]
- 19 مارچ، ولادیمیر پیوتن روس کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔
- 25 مارچ، روس کے شہر کیمیروو میں آتشزدگی سے ایک مقامی شاپنگ سینٹرمیں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔ 41 بچے آگ سے متاثر ہوئے اور 27 افراد لاپتہ ہو گئے۔[2]
- 25 مارچ، پاکستان سپر لیگ 2018ء کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو تین ووکٹوں سے شکست دے کر، دوسری بار پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن کئی۔
اپریل
[ترمیم]- 4 اپریل، 2018ء دولت مشترکہ کھیل، گولڈ کوست، آسٹریلیا میں شروع ہو گئے، یہ کھیل 14 اپریل تک جاری رئیں گے۔
مئی
[ترمیم]- 2-3 مئی، بھارت میں طوفان گرد و باد سے کم از کم 110 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی۔
- 4 مئی، 2018ء کا نوبل انعام برائے ادب جنسی ہراسانی کے باعث 2019ء تک ملتوی کر دیا گیا۔
جون
[ترمیم]- 12 جون، کو ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور کم جونگ-اون، سپریم لیڈر شمالی کوریا کے درمیان میں سنگاپور میں پہلی سربراہ ملاقات ہوئی۔
- 20 جون، ممتاز پاکستانی اردو مزاح نگار اور پانچ کتابوں کے مصنف، مشتاق احمد یوسفی وفات پا گئے۔
- 24 جون، ترکی کے عام انتخابات میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب۔
- 24 جون، سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔
جولائی
[ترمیم]- 13 جولائی، بنون اور مستونگ میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں 154 افراد ہلاک اور 224 زخمی ہوئے۔
- 15 جولائی، فیفا عالمی کپ فائنل، میں فرانس نے کرویئشا کو شکست دے کر دوسری بار فیفا عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
- 19 جولائی، اسرائیل کی کنیست میں 55 کے مقابلے 62 ووٹوں کی موافقت سے یہودیوں کی قومی ریاست کا بنیادی قانون منظور ہو گیا جس کی رو سے اب اسرائیل ایک یہودی ریاست ہے۔
- 27 جولائی، چاند گرہن
اگست
[ترمیم]- 16 اگست، اٹل بہاری واجپائی سابق بھارتی وزیر اعظم، شاعر اور صحافی وفات پا گئے۔
- 17 اگست، عمران خان پاکستان کیے نئے منتخب وزیر اعظم بن گئے۔
- 18 اگست، سابقہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور نوبل انعام یافتہ کوفی عنان 80 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
ستمبر
[ترمیم]- 4 ستمبر، عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہوئے۔
- 6 ستمبر، بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستی کو جرم قرار دینے والی انڈین پینل کوڈ دفعہ 377 کو ختم کر دیا۔
- 12 تا 17 ستمبر منگ کھٹ طوفان سے فلپائن، چین، تائیوان، ہانگ کانگ میں تباہی، 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔
- 22 ستمبر، ایران، اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ میں 29 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
- 28 ستمبر، امریکی ساختہ دنیا کا مہنگا ترین جنگی طیارہ ایف 35 میرین کور ایئراسٹیشن بیوفورٹ، جنوبی کیرولائنا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
- 28 ستمبر، ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ 2018ء کا فاتح بن گیا۔
اکتوبر
[ترمیم]- 2 اکتوبر، برہم صالح عراق کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے۔
- 3 اکتوبر، نادیہ مراد اور ڈینس مکویگے کو مشترکہ طور پر جنگ میں جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے پر نوبل امن انعام دیا گیا۔
- 7 تا 15 اکتوبر، ریاستہائے متحدہ امریکا میں سمندری طوفان مائیکل سے 54 افراد ہلاک ہوئے۔
- 17 اکتوبر، روس میں کینٹین پر بم حملہ 21 افراد ہلاک، 74 زخمی ،جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔
- 18 اکتوبر، بھوٹان میں لوتے شیرنگ، نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
- 19 اکتوبر، امرتسر، بھارت میں ریل حادثہ 61 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
- 21 اکتوبر، تائیوان میں ریل پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثہ، 18 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے۔
- 25 اکتوبر، سہالے ورک زیوڈے ایتھوپیا کی صدر منتخب ہوئیں۔ سہالے ورک بر اعظم افریقا کی کسی بھی ریاست کی پہلی خاتون صدر ہیں۔
نومبر
[ترمیم]- 2 نومبر-مذہبی سکالر، عالم اور سیاست دان مولانا سمیع الحق کا قتل
دسمبر
[ترمیم]وفیات
[ترمیم]- مزید پڑھیں : 2018ء میں وفیات
- 14 مارچ: اسٹیفن ہاکنگ، عالمی شہرت یافتہ ماہر علم الکائنات و ماہر طبیعیات۔ (پیدائش: 8 جنوری 1942ء)