مندرجات کا رخ کریں

2018ء دولت مشترکہ کھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2018ء دولت مشترکہ کھیل
XXI Commonwealth Games
Logo of 2018 Commonwealth Games
میزبان شہرگولڈ کوسٹ، کوئنزلینڈ، کوئنزلینڈ
ملکآسٹریلیا
نعرہShare the Dream
ممالک شریک71 دولت مشترکہ ممالک ٹیمیں
مقابلے275 in 19 کھیل
افتتاحی تقریب4 اپریل
اختتامی تقریب15 اپریل
سرکاری طور پر آغاز کرنے والاچارلس، پرنس آف ویلز
حلف نامہ کھلاڑیKaren Murphy
Queen's Baton Final RunnerSally Pearson
مرکزی میدانکرارا اسٹیڈیم
ویب سائٹGC2018.com
<  2014ء دولت مشترکہ کھیل XXII  >

2018ء دولت مشترکہ کھیل، رسمی نام XXI Commonwealth Games اور جو گولڈ کوسٹ 2018 کے نام سے جانے جاتے ہیں، ایک بین الاقوامی کھیلوں کا مجموعہ تھا جو دولت مشترکہ ممالک کی ٹیمیوں کے درمیان میں گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں 4 تا 15 اپریل 2018.ء منعقد ہوا۔ ان کھیلوں کی بولی باسیتیر، سینٹ کیٹز، بتاریخ 11 نومبر 2011ء میں ہوئی تھی۔ پانچویں بار دولت مشترکہ کھیل آسٹریلیا میں ہوئے تھے۔ اور پہلی بار ان کھیلوں میں شریک مردوں اور عورتوں کی تعداد ایک جتنی تھی۔[1]

ان کھیلوں میں دولت مشترکہ کے 71 ممالک کے 4400 ایتھلیٹ شامل ہوئے۔[2] 2013ء میں گیمبیا دولت مشترکہ ممالک اور دولت مشترکہ کھیلوں کی فیڈریشن سے نکل گیا تھا، 31 مارچ 2018ء کو وہ دوبارہ رکن بنا اور ان کھیلوں میں شرکت کی۔[3] دولت مشکرتہ کھیلنوں کے 19 کھیلوں میں بشمول ساحلی والی بال، پیرا تھرٹلون، خواتین کی رگبی سیون کے کل 275 تمغوں کے سیٹ تھے۔ یہ کھیل میزبان شہر کے 14 میدانوں/مقامات پر منعقد ہوئے۔ دو میدان برسبین میں، کیرنز اور ٹاؤنسول میں ایک ایک تھا۔[4]

میزبان کا انتخاب

[ترمیم]

31 مارچ 2010ء کو سری لنکا نے ہامبانتوتا شہر کے لیے بولی دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ شہر جنوبی ايشيا ميں سونامی سے تباہ ہو گيا تھا اور بڑی تیزی سے اس کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہاں ماگھم پورا ماہندا راجا پاکسا بندرگاہ کا پہلا حصہ چین کی مدد سے مکمل کیا جا چکا ہے۔ جب کہ شہر میں ملک کے دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے ماتالا راجا پاکسا کا قیام ہامبانتوتا شہر کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔ شہر میں ماہندا راجا پاکسا بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم بھی بھی تعمیر کیا گیا تھا، جس پر کرکٹ عالمی کپ 2011ء کے بھی مقابلے منعقد ہوئے تھے۔ 10 نومبر 2011ء کو، ہامبانتوتا کے بولی دینے والوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ میزبانی کے حقوق کو جیتنے کے لیے کافی ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔[5] تاہم، باضابطہ بولی میں میزبانی کا شرف گولڈ کوسٹ، کوئنزلینڈ کو حاصل ہوا۔[6][7]

2018ء دولت مشترکہ کھیلوں کی بولی کا نتیجہ
شہر ملک ووٹ
گولڈ کوسٹ آسٹریلیا کا پرچم آسٹریلیا43
ہامبانتوتاسری لنکا کا پرچم سری لنکا27

تمغا جات

[ترمیم]
کلید

  *   میزبان ملک (آسٹریلیا)

2018ء دولت مشترکہ کھیل جدول تمغا جات
درجہ شریک ریاست طلائی چاندی کانسی کل
1 آسٹریلیا*805959198
2 انگلستان454546136
3 بھارت26202066
4 کینیڈا15402782
5 نیوزی لینڈ15161546
6 جنوبی افریقا13111337
7 ویلز10121436
8 اسکاٹ لینڈ9132244
9 نائیجیریا99624
10 قبرص81514
11 جمیکا791127
12 ملائیشیا751224
13 سنگاپور5229
14 کینیا47617
15 یوگنڈا3126
16 بوٹسوانا3115
17 ساموا2305
18 ٹرینیڈاڈ وٹوباگو2103
19 نمیبیا2002
20 شمالی آئرلینڈ17412
21 بہاماس1304
22 پاپوا نیو گنی1203
23 فجی1124
24 پاکستان1045
25 گریناڈا1012
26 برمودا1001
 گیانا1001
 برطانوی جزائر ورجن1001
 سینٹ لوسیا1001
30 بنگلہ دیش0202
31 سری لنکا0156
32 کیمرون0123
33 ڈومینیکا0112
34 آئل آف مین0101
 موریشس0101
 ناورو0101
37 مالٹا0022
 وانواتو0022
39 جزائر کک0011
 گھانا0011
سانچہ:Country data NFI0011
 سیشیلز0011
 جزائر سلیمان0011
کل (43 سی جی اے ایس)275276289840

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "This Commonwealth Games will be remembered as a year of 'firsts'، on and off the field". ABC News (بزبان آسٹریلیائی انگریزی). 13 Apr 2018. Archived from the original on 2018-12-26. Retrieved 2018-04-17.
  2. "Up to 300 Para athletes participated in the 2018 Commonwealth Games"۔ International Paralympic Committee (IPC)۔ 16 اپریل 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ ویب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |dead-url= (معاونت)

  3. "ABOUT | Gold Coast 2018 Commonwealth Games". Gold Coast 2018 (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2018-04-17. Retrieved 2018-04-17.
  4. Lucy Ardern (11 نومبر 2011)۔ "Sri Lanka boasting of Games bid win"۔ Gold Coast Bulletin۔ 2018-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-17
  5. "Candidate City Manual" (PDF)۔ Commonwealth Games Federation۔ دسمبر 2009۔ 2010-07-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-17
  6. Lucy Ardern (13 نومبر 2011)۔ "Coast wins 2018 Commonwealth Games"۔ Gold Coast Bulletin۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-11-17

بیرونی روابط

[ترمیم]
ماقبل از
گلاسکو
Cدولت مشترکہ کھیل
گولڈ کوسٹ، کوئنزلینڈ
XXI Commonwealth Games (2018)
مابعد از
برمنگھم

سانچہ:Commonwealth Games years سانچہ:2018 in Australia