2038ء میں کیلنڈر کی گڑبڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Animation showing how the date would reset, represented as a signed 32-bit integer (at 03:14:08 UTC on 19 جنوری 2038)۔

2038ء میں اکثر سافٹ ویئر کیلنڈروں میں ایک گڑبڑ ہو جائے گی۔

مختلف عددی نظاموں کی محدودیت کی وجہ سے کیلنڈروں میں گڑبڑ ہوتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔ جو 32 بیٹ والے سافٹ ویئر اپنے کیلنڈر اور گھڑیوں کو دوئی نظام سے ترتیب دیتے ہیں اور سیکنڈوں سے شمار کرتے ہیں ان میں ہر 68 سال بعد یہ گڑبڑ ہو گی کہ کیلنڈر 136 سال پیچھے چلا جائے گا۔

اسی لیے موجودہ کیلنڈروں میں جو پہلی جنوری 1970ء سے شروع ہوتے ہیں۔ ان میں سیکنڈوں کا شمار جیسے ہی 2147483647 ہو جائے گا جو 68 سال کے برابر ہے تو خودکار طریقے سے کیلنڈر منفی 68 سال میں چلا جائے گا یعنی 136 سال کیلنڈر پیچھے چلا جائے گا۔

یوں کیلنڈر بروز جمعرات مورخہ 19 جنوری 2038ء کو بوقت 03:14:07 پر ختم ہو جائے گا اور اگلا سیکنڈ دکھانے کی بجائے (الٹی منفی گنتی شروع کرتے ہوئے منفی 2147483648 سیکنڈ ہو جائے گا۔ ) 13 دسمبر 1901ء بوقت 20:45:52 دکھائے گا۔