مالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 03:42، 18 ستمبر 2020ء از InternetArchiveBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7)
  
مالی
مالی
مالی
پرچم
مالی
مالی
نشان

 

شعار
(فرانسیسی میں: Un peuple, un but, une foi ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 17°N 4°W / 17°N 4°W / 17; -4   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
پست مقام
رقبہ
دارالحکومت بماکو   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری زبان بمبارا ،  فولا زبان ،  حسانی عربی   ویکی ڈیٹا پر (P37) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
حکمران
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 22 ستمبر 1960  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت±00:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں [2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم ml.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 ML  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +223  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

جمہوریہ مالی مغربی افریقا کا زمین بند ملک ہے، جو براعظم افریقہ کا ساتواں بڑا ملک ہے۔ مالی کی سرحدیں شمال میں الجزائر، مشرق میں نائیجر، جنوب میں برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ، جنوب مغرب میں گنی اور مغرب میں سینیگال اور موریطانیہ واقع ہیں۔ شمال میں سیدھی لکیر کی طرح اس کی سرحد مرکز صحارہ تک جاتی ہیں تو جنوب جہاں ملک کی زیادہ تر آبادی مرتکز ہے نائیجر اور سینیگال کے دریاوں کی مرحون منت ہے۔ سابقہ فرانسیسی سوڈان کا حصہ یہ سلطنت آزادی کے بعد سلطنت مالی کے نام پر مالی کہلائی جو بمبارا زبان میں دریائی گھوڑا یا گینڈا کو کہتے ہیں۔ وفاقی دار الحکومت بماکو ہے۔

تاریخ

سلطنت مالی میندن لوگوں کی سلطنت تھی جو مغربی افریقہ میں 1235ء سے 1645ء تک قائم رہی۔ میندن لوگوں نے کئی سلطنتیں قائم کی جن میں سلطنت گھانا، سلطنت مالی اور سلطنت سونغائی (سلطنت سونگھائی) شامل تھیں۔ ٹمبکٹو ان سلطنتوں میں سے اہم ترین شہر تھا، جو صحارہ سے ہونے والی تمام تجارت کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ علم کا مرکز بھی تھا۔ سونغائي سلطنت کا انحطاط 1591ء میں مراکشیوں کے داخلے سے ہوا۔

فرانسیسیوں کا داخلہ 1880ء میں ہوا اور فرانسیسی کالونی کی بنیاد 8 ستمبر 1880ء کو بالائی سینیگال کے نام سے رکھی گئی جس کا نام تبدیل کر کے 18 اگست 1890ء کو فرانسیسی سوڈان کر دیا گیا اور کیز (کیز) دار الحکومت قرار پایا۔ 10 اکتوبر 1899 کو کالونی ٹوٹ گئي اور گیارہ جنوبی صوبے فرانسیسی گنی، آئيوری کوسٹ اور دوہامبے بنے تاہم دو صوبے بعد میں واپس مل گئے۔

1902ء میں کالونی کے حصے جو فوجی ڈسٹرک نہ تھے، سینیگامبیا اور نائیجر بنے اور بعد میں بالائی سینیگال اور نائيجر 1904ء میں اور 1920ء میں تنظیم نو کے بعد قدیم نام دوبارہ سے اپنایا گيا۔ 1933ء میں اپر وولٹا کو چھوڑنے کے بعد فرانسیسی سوڈان کو اس کے مزید صوبے واپس مل گئے۔

4 اکتوبر 1958ء کو فرانسیسی آئینی ریفرنڈم کے بعد فرانسیسی سوڈان، فرانسیسی کمیونٹی کا رکن بنا اور مکمل داخلی خود مختاری 25 نومبر 1958ء کو ملی۔ 4 اپریل 1959ء کو فرنسیسی سوڈان نے سینیگال کے ساتھ اتحاد کر کے مالی فیڈریشن کی بنیاد رکھی جو فرانسیسی کمیونٹی کے اندر مکمل خود مختار ہو گئی۔ فیڈریشن 20 اگست 1960ء کو سینیگال کے اخراج کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہوئی اور 22 ستمبر کو فرانسیسی سوڈان نے فرانسیسی کمیونٹی سے الگ ہو کر مکمل آزاد ملک جمہوریہ مالی کے قیام کا اعلان کیا۔

جغرافیہ

مغربی افریقا کا زمین بند یہ ملک دنیا کا 24واں بڑا ملک ہے۔ موسم گرم و خشک ہے اور سطح زمین زیادہ تر ہموار ہے جو شمال کی طرف قدرے بلند ہوتی جاتی ہے۔ زیادہ تر ملک صحارہ میں واقع ہے جہاں گرمیوں میں گرم جھکڑ اور ریتلے طوفان چلتے ہیں اور خوشکسالی رہتی ہے۔ جنوبی علاقہ جہاں دریائے نائیجر کے اطراف قدرے سرسبز سوانا ہے۔ اڈرار دس عفوغاس شمال مشرق میں واقع ہے جہاں کئی چھوٹی چھوٹی وادیاں اور گرینائٹ کی پہاڑیاں بکھری ہیں۔ ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں سونا، یورینیم، فاسفورس کے مرکبات، کالونائٹ، نمک اور چونا کی کانیں بکثرت ہیں۔

علاقائی تقسیم

مالی کو 8 علاقوں اور ایک ضلع میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان علاقوں کو مزید 49 سرکلز (circles) میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مالی کے علاقے درج ذیل ہیں۔

بشری شماریات

اہم گروہ

50 فیصد۔ ماندے (بمبارا، مالنکے)
17 فیصد۔ پیول (فولا، فولانی)
12 فیصد۔ ویلٹیک
6 فیصد۔ سونغائی
10 فیصد۔ ٹوآریگ، مور
5 فیصد۔ دیگر

مذہب

90 فیصد۔ مسلمان
9 فیصد۔ متفرق
1 فیصد۔ مسیحی

تہذیب و تمدن

جینے کی عظیم مسجد، جینے، مالی

لگ بھگ 90 فیصد مالی سنی مسلمان ہیں۔ مسلمانوں کا اپنا طریقہ تعلیم ہے، جو گریجویشن اور ڈاکٹری کی ڈگریوں تک بھی تعلیم دیتا ہے۔ حج کرنے والوں اور عرب ممالک میں جا کر تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ گو فرانسیسی دور اقتدار میں مسیحی مشنریوں کو اضافی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن مسیحی آبادی صرف ایک فیصد ہے۔

کالونیائی زبان فرانسیسی میں تعلیم کم ہے اور فرانسیسی بولنے والوں کی تھوڑی سی تعداد شہری علاقوں تک محدود ہے، تاہم شرح تعلیم 60 فیصد ہے۔ زیادہ تر مالیوں نے علاقائی زبان میں تعلیم حاصل کی ہے۔ دیگر لوگوں نے عربی میں بھی تعلیم حاصل کی ہے اور مدرسوں میں بھی۔ دنیا کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک سان کورے (Sankore) ٹمبکٹو میں واقع ہے، جو چودھویں صدی عیسوئ سے قائم ہے۔

مالی موسیقی افریقہ سے باہر مخصوص آلہء موسیقی کورا (kora) اور مشہور کورا نواز تومانی دیاباتے (Toumani Diabaté) اور مشہور گٹارنواز علی فرکا تورے (Ali Farka Touré) کے ناموں سے جانی جاتی ہے۔

معاشیات

کاٹی میں مارکیٹ

مالی دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ لگ بھگ 65 فیصد علاقہ صحرائی یا نیم صحرائی ہے جہاں گزشتہ صدی میں کئی خشکسالیاں آ چکی ہیں۔ زیادہ تر معاشی سرگرمیاں دریائے نائیجر کے سیراب کردہ علاقہ تک محدود ہیں۔ 10 فیصد آبادی نوماڈک ہے اور لگ بھگ 80 فیصد افرادی قوت فارمنگ اور ماہی گیری سے منسلک ہے۔ صنعتی سرگرمیاں فارمی پیداواروں کی سربندی سے متعلقہ ہیں۔ برتن سازی اہم گھریلو صنعت ہے جو زیادہ تر عورتیں کرتی ہیں اور عورتوں کے تیار کردہ یہ برتن تاجروں اور آڑتیوں کے ذریعے منڈیوں میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ برتن سازی کے لیے مستعمل روایتی طریقے سیاحوں کے لیے پرکشش ہیں۔ مالی کا غیر ملکی امداد پر کافی انحصار کرتا ہے اور بین الاقوامی منڈی میں اپنی اہم برآمد کپاس کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے۔ 1997ء میں حکومت نے آئي ایم ایف کی تجویز کردہ انتظامی تبدیلیوں کو اپنایا ہے۔ اور کئي بین الاقوامی اداروں نے سونے کی کانوں سے سونا نکالنے کے لیے 1996ء تا 1998ء کام کیا ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ مالی دنیا میں سونے کی ترسیل کا اہم مرکز بن سکے۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

باضابطہ روابط

خبریں

غیر ملکی

ادب

متعلقہ مضامین مالی

بیرونی روابط

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ مالی في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2024ء 
  2. https://www.state.gov/safetravel/mali/criminalpenalties.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اکتوبر 2018
  3. http://chartsbin.com/view/edr