جوہری کمیتی اکائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Amu سے رجوع مکرر)
جوہری کمیتی اکائی
(ڈالٹن)
نظام اکائیPhysical constant
(Accepted for use with the SI)
اکائی ازکمیت
علامتu یا Da 
Named afterجان ڈالٹن
معکوس اکائی
1 u یا Da میں ...... مساوی ہے ...
   kg   1.660539040(20)×10−27
   MeV/c2   931.4940954(57)
   me   1822.888486192(53)

جوہری کمیتی اکائی (انگریزی: Atomic mass unit) یا ڈالٹن (Dalton)، کمیت کی ایک اکائی ہے جسے جوہروں اور سالموں کی کمیت کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے amu سے ظاہر کرتے ہیں۔

کاربن کے دو پائیدار ہم جاء یعنی isotopes ہوتے ہیں۔ ہلکے آیسوٹوپ میں چھ پروٹون اور چھ نیوٹرون ہوتے ہیں۔ اسے 12C سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ ایٹم دوسرے ایٹموں اور ایٹمی ذرات کے لیے ایک معیار مانا گیا ہے اور اس کی کمیت کو amu 12 مانا گیا ہے۔ اگر کوئی ایٹم ہلکے کاربن سے بارہ گنا کم کمیت رکھتا ہے تو اس کی کمیت ایک amu کہلائے گی۔ ایک amu یعنی ایک ڈالٹن 1.66053886x10-24 گرام کے برابر ہوتا ہے یعنی 931.494 میلین الیکٹرون وولٹ کے برابر ہوتا ہے۔
کاربن کی دوسری قسم کے ایٹم میں چھ پروٹون کے ساتھ سات نیوٹرون ہوتے ہیں۔ اس کی کمیت 13.003355 amu ہوتی ہے۔ اسے 13C سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ کاربن کے دوسرے آیسوٹوپ پائیدار نہیں ہوتے۔

ایٹمی ذرات[ترمیم]

ایک پروٹون کی کمیت 1.6726x10−24 گرام ہوتی ہے یعنی 1.00728 amu

ایک نیوٹرون کی کمیت 1.6749x10−24 گرام ہوتی ہے یعنی1.00866 amu۔ نیوٹرون پروٹون سے 0.135 فیصد زیادہ بھاری ہوتا ہے۔

ایک الیکٹرون کی کمیت ایک پروٹون کا 1/1837 حصہ ہوتی ہے یعنی 0.000549 amu

ایٹمی وزن[ترمیم]

کسی ایٹم کے مرکزے (nucleus) میں موجود نیوٹرون یا پروٹون کو نیوکلیون (nucleon) کہا جاتا ہے۔ کسی ایٹم کا ایٹمی وزن نیوکلیون کی کل تعداد (یعنی نیوٹرونوں اور پروٹونوں کی کل تعداد) سے لگ بھگ amu 0.1 کم ہوتا ہے۔

دوری جدول (Periodic table) میں جو ایٹمی وزن دکھائے جاتے ہیں وہ دراصل قدرتی طور پر پائے جانے والے آیسوٹوپوں کا اوسط ہوتے ہیں۔ مثلاً کلورین کا وزن 35.5 بتایا جاتا ہے حالانکہ کلورین کا کوئی بھی آیسوٹوپ اتنا وزن نہیں رکھتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کلورین کے ہر چار ایٹموں میں سے تین کا ایٹمی وزن 35 اور چوتھے کا وزن 37 ہوتا ہے۔ اس طرح چاروں کا اوسط وزن 35.5 بن جاتا ہے۔ اگر اور بھی باریکی سے دیکھا جائے تو یہ 35.4527 گرام فی مول ہوتا ہے۔ اسی طرح کلورین کے صرف ہلکے آیسوٹوپ 35Cl کا وزن 34.96885 ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]