مرض سیلیئک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(CELIAC سے رجوع مکرر)

اس کو انگریزی میں celiac disease کہا جاتا ہے اور اس کا درست تلفظ - سیلی اے ک ہے۔ سیلیئک دراصل ایک وراثی - genetic   ( وراثتی - inherited ) پس منظر رکھنے والی بیماری ہے جو نظام ہاضمہ کو متاثر کرتی ہے اور چھوٹی آنت کے حصوں پر اثرانداز ہوکر خوراک میں شامل غذائی اجزاء (nutrients) کے انجذاب کے عمل میں خلل ڈالتی ہے۔

متبادل نام[ترمیم]

  • اسپرو (sprue)
  • غیر حاری اسپرو (nontropical sprue)
  • سیلیئک اسپرو (celiac sprue)

اس بیماری سے متاثرہ افراد کی آنتیں ایک لـحـمـیـہ (پروٹین) جس کو گلوٹن (gluen) کہا جاتا ہے کو برداشت نہیں کرسکتیں، یہ لحمیہ؛ گندم، گندم سیاہ (rye) اور جو میں پایا جاتا ہے۔ جب مرض سیلیئک سے متاثرہ شخص ایسی کوئی غذا استعمال کرتا ہے جس میں گلوٹن شامل ہو تو اس کا مدافعتی نطام (immune system) درعمل ظاہر کرتا ہے اور اس کے نتیجہ کے طور پر چھوٹی آنتوں کی اندرونی جھلی میں سوزش پیدا ہوتی ہے اوراسمیں خرابی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ اس بیماری کو خون کی پڑتال اور چھوٹی آنت سے نکالی گئی نسیج (tissue) کے خوردبینی مشاہدہ سے تشخیص کیا جاتا ہے، کسی زندہ جسم سے اس طرح نسیج کو کاٹ کرنکالے اور مشاہدہ کرنے کے طریقہ کار کو طب میں اِختِزاع (biopsy) کہا جاتا ہے۔

علامات و نشانات[ترمیم]

سب سے پہلے اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ لفظ علامات طب میں استعمال ہونے والے انگریزی لفظ Signs کے لیے اور نشانات لفظ Symptoms کے لیے استعمال ہوا ہے۔
سیلیئک بیماری آنت کی اندرونی جھلی (mucosa) پر موجود ریشہ نما ابھاروں villi کو نقصان پہنچاتی ہے جس کی وجہ سے آنت کی انجذابی سطح ناکارہ ہوجاتی ہے اور غذائی اجزاء کے خون میں جذب ہونے کا عمل کمتر ہوجاتا ہے، اس طرح جسم میں اہم غذائی مادوں کی قلت پیدا ہونے لگتی ہے جو مختلف اقسام کی علامات کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جو اس بیماری کا خاصہ ہیں۔