ضلع ڈیرہ اسماعیل خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Dera Ismail Khan District سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
خیبر پختونخوا کا نقشہ جس میں زرد رنگ ڈیرہ اسماعیل خان کو ظاہر کر رہا ہے

خیبر پختونخوا کے جنوب میں پاکستان کا ایک شہر اور اسی نام کے ایک ڈویژن کا ایک ضلع دریائے سندھ کے مغربی کنارے آباد ہے۔ لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی اور جانور پالنا ہے۔ اس علاقے میں سرائیکی] اور پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ اس کو ایک بلوچ سردار اسماعیل خان نے آباد کیا تھا اور پھر اسی کے نام کی نسبت اس کا نام ڈیرہ اسماعیل خان پڑ گیا ڈیرہ اسماعیل خان کو 1901 صوبہ پنجاب سے الگ کر کے نئے بننے والے صوبی سرحد میں شامل کیا گیا ڈیرہ اسماعیل خان شروع میں زیادہ تر علاقہ غیر آباد تھا لیکن بعد میں اس علاقے میں کھیتی باڑی کو کافی ترقی دی گئی اور بڑے بڑے فارم ہاؤس بنائے گئے۔ ٹیوب ویل لگا کر آبپاشی کے نئے نئے طریقے اپنائے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک یونیورسٹی گومل یونیورسٹی کے نام سے ہے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کالج بھی وہاں کام کر رہا ہے۔ علاقے کی سب سے مشہور سوغات سوہن حلوہ جو پورے پاکستان میں مشہور ہے اسکے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کا لکڑی کا کام بھی بہت مشہور ہے اور کشیدہ کاری کی چادریں اپنی مثال آپ ہوتی ہیں علاقے کا موسم شدید ہے اور یہاں سخت گرمی پڑتی ہے۔ بارشیں بہت کم ہوتیں ہیں۔ اس لیے آبپاشی زیادہ تر ٹیوب ویل سے ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن]] کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کا تعلق بھی یہیں سے ہے ڈیرہ اسماعیل خان کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ قومی اسمبلی کے سابقہ ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا تعلق بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان امن و آشتی کا مظہر ہے