گستاف پالگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Gustav Paulig سے رجوع مکرر)

گستاف پالگ (1850ء - 1907ء) ایک جرمن نژاد تاجر تھا جس نے پاؤلگ نامی مشہور فنش کافی کی داغ بیل ڈالی۔ یہ نسلاً جرمن تھا اور 1871 میں فن لینڈ آیا تھا۔

پیشہ[ترمیم]

گستاف پاؤلگ نے 1876ء میں ہلسنکی میں کافی اور مصالحہ جات کی برآمد کنندہ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ کمپنی نے بعد ازاں کافی کو خود سے تیار کرنا بھی شروع کر دیا۔ ہلسنکی، فن لینڈ اور جرمنی میں اس کا کاروبار پھیلا ہوا تھا۔ گستاف پاؤلگ کی شادی برتھا پاؤلگ سے 1876 میں ہوئی اور ان کے کل 7 بچے پیدا ہوئے۔