ہائیڈرو کاربن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Hydrocarbon سے رجوع مکرر)
میتھین نامی ہائیڈرو کاربن کا ایک سہ ابعادی (3-D ) مثیل، بمثلِ گیند و چھڑی (ball-and-stick) جس کا کیمیائی صیغہ CH4 ہوتا ہے۔ methane مماثلی سلسلے (homologous series) بنام الکَین کا ایک رکن ہے اور یہ ہائیڈرو کاربن خاندان کے ایسے ارکان ہوتے ہیں کہ جن میں صرف ایک بند (bond) پایا جاتا ہے۔

ہائیڈرو کاربن (hydrocarbon) اصل میں نامیاتی کیمیاء میں ایسے مرکبات کو کہا جاتا ہے کہ جن کے سالمات میں ہائیدروجن اور کاربن کے عناصر مربوط ہوتے ہیں؛ اسی وجہ سے ان کو ہائیڈرو کاربن (ہائیڈرو + کاربن) کہا جاتا ہے جہاں آب کا سابقہ ہائیدروجن سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ آسان ترین الفاظ میں ہائیڈرو کاربن ایسے آرگینک کمپاؤنڈ یا نامیاتی مرکبات کو کہتے ہیں جو صرف کاربن اور ہائیڈروجن سے مل کر بنے ہوں۔