اشتیاق احمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Ishtiaq ahmed سے رجوع مکرر)
اشتیاق احمد
پیدائش1944ء
پانی پت، هندوستان
وفات17 نومبر 2015ء
کراچی، پاکستان
پیشہناول نگار،مصنف، مدیر
قومیتپاکستانی
دور1970–2015
اصنافجاسوسی ناول، بچوں کی کہانیاں
موضوعحُب الوطنی اور اسلام پسندی،
نمایاں کامغار کا سمندر،جزیرے کا سمندر، وادیٔ مرجان
ویب سائٹ
www.inspectorjamshedseries.com

اشتیاق احمد (1944-2015) ایک معروف پاکستانی، بچوں کے ادیب تھے۔ انھوں نے 800 سے زائد جاسوسی ناول لکھے۔ وہ اردو میں سب سے زیادہ بچوں کے ناول لکھنے والے ادیب ہیں۔ ہر ماہ ناول لکھتے تھے۔ وفات کے وقت 15 ناول شائع ہونے کے لیے تیار تھے اور ایک ناول پر کام ہو رہا تھا۔ روزنامہ اسلام کے ساتھ شائع ہونے والے ہفت روزہ رسالہ بچوں کا اسلام کے وفات تک مدیر رہے، ہفت روزہ کے ساتھ 15 سال تک وابستہ رہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

[1] 1944ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ہوئے۔ تقسیم پاک و ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان کے شہر جھنگ میں قیام کیا۔

تعلیم[ترمیم]

ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔ ان کی کہانی جو میری کہانی کے نام سے شائع ہوئی اس میں وہ کہتے ہیں کہ روشنی کا انتظام نہ ہونے کی صورت میں سڑک کنارے لگی لائٹوں سے علم سے استفادہ کرتا تھا۔

تخلیقات[ترمیم]

پہلی کہانی ہفت روزہ قندیل میں بڑا قد 1960ء اور پہلا ناول پیکٹ کا راز وجہ شہرت بنا۔ جس دور میں آپ نے لکھنے کی ابتدا کی اس دور میں ٹارزن وغیرہ کے کردار کی حامل کہانیاں و ناول ہی مصنفوں کے تصنیفی میدان کا محور تھے، تاہم آپ نے ناولوں میں عالمی ریکارڈ پانے کے باوجود ان چیزوں سے اجتناب برتا۔ اس کے علاوہ وجہ شہرت مندرجہ ذیل جاسوسی ناول بنے:

  • جاسوسی ناول جن میں انسپکٹر جمشید سیریز بہت مشہور ہوئی۔

جاسوسی ناول[ترمیم]

اشتیاق احمد نے جاسوسی ناولوں کے علاوہ خودنوشت اور بچوں کے لیے کہانیاں اور رسالے بھی لکھے مگر ان کی وجہ شہرت جاسوسی ناول ہی بنے۔

خاص نمبر[ترمیم]

اشتیاق احمد بیک وقت تین سیریز پر مشتمل ناول لکھا کرتے تھے جن میں جمشید سیریز، کامران سیریز اور شوکی سیریز شامل تھیں۔ مہینے میں عموماً جمشید سیریز کے دو ناول، کامران سیریز اور شوکی سیریز کا ایک ناول شائع ہوتا تھا۔ چھ ماہ یا سال کے بعد ایک خاص نمبر آیا کرتا تھا جس میں انسپکٹر جمشید، انسپکٹر کامران اور شوکی برادران شامل ہوتے تھے اور یہ خاصہ ضخیم ناول ہوتا تھا۔

  • جیرال کا منصوبہ
  • بلیک ہول
  • برف کے اس پار
  • ڈسکاؤنٹ پرائز
  • دنیا کے اس پار
  • سونے کا جہاز
  • خزانے کی روح
  • آخری سمندر
  • بلیک ہول
  • جیکان کی واپسی
  • سرلاس
  • یوڈا پر حملہ
  • جھیل کی موت

جمشید سیریز[ترمیم]

اشتیاق احمد کے جاسوسی ناولوں کی سب سے مقبول سیریز انسپکٹر جمشید سیریز ہے جس کے مرکزی کرداروں میں انسپکٹر جمشید، ان کے بچے محمود ، فاروق ، فرزانہ اور دوست خان رحمان ، سائنس دان پروفیسر داؤد شامل ہیں۔

٭ جمشید سیریز کا آغاز 1972 میں ناول "پیکٹ کا راز" سے ہوا جسے مکتبہ عالیہ نے شائع کیا۔

٭ اس کے بعد دو ناول "ان کے کارنامے" ، "چھپا رستم" فیروزسنز نے شائع کیے۔

٭ شیخ غلام علی اینڈ سنز اور مکتبہ اقراء نے 1975 سے 1980 تک ناول چھاپے۔

٭ مکتبہ اشتیاق نے 1980 سے 1983 تک جمشید سیریز کے ناول چھاپے۔

٭ اشتیاق پبلی کیشنز نے دسمبر 1983 سے نومبر 1995 تک ناول شائع کیے۔

٭ انداز پبلی کیشنز نے دسمبر 1995 سے جولائی 1988 تک ناول شائع کیے۔

٭ انداز بک ڈپو نے اگست 1988 سے فروری 2002 تک ناول شائع کیے۔

٭ اٹلانٹس پبلی کیشنز نے جولائی 2003 سے 2020 تک ناول شائع کیے۔

٭ ایم آئی ایس پبلشرز نے مئی 2006 سے جنوری 2007 تک ناول شائع کیے۔

٭ ادارہ مطبوعات طلبہ نے دسمبر 2016 میں ناول شائع کیے۔

اقوال اشتیاق[ترمیم]

اقوال اشتیاق میں انھوں نے جو باتیں بتائی ہیں وہ %100 درست ہیں۔

فہرست ناول[ترمیم]

ناول ناشر سال اشاعت
پیکٹ کا راز مکتبہ عالیہ 1972
ان کے کارنامے فیروزسنز 1974

وفات[ترمیم]

اشتیاق احمد کراچی کتب میلہ میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ آ رہے تھے۔ کراچی ایئرپورٹ پر حرکت قلب بند ہوجانے کی صورت میں انتقال کر گئے۔[2]۔ آپ کی نماز جنازہ آپ کے آبائی شہر جھنگ میں پڑھائی گئی۔آپ جھنگ ہی میں مدفون ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. [https://www.dailyread1.com/2023/05/blog-post_27.html
  2. "Renowned novelist Ishtiaq Ahmed passes away at 74"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 2015-11-17۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2015