Islam4UK

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برطانیہ کے باسی انجم چودھری کی سرکردگی میں یہ "اسلامی" تنظیم برطانیہ میں مسلمانوں کے احساسات اور خیلات کو عوام تک پہنچانے کے لیے بنائی گئی۔ 2009ء میں اس وقت شہرت ملی جب اس نے اعلان کیا کہ تنظیم کے ارکان نے برطانیہ کے چھوٹے سے شہر ووٹن باسے میں عراق اور افغانستان میں امریکی اور برطانوی فوج کشی کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی یاد میں پُر امن جلوس نکالنے کا اعلان کیا۔ یہ وہی شہر ہے جہاں افغانستان اور عراق میں اِکا دُکا ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی یاد میں جلوس نکالے جاتے ہیں۔ اس اعلان سے برطانوی سرکار اور عوام میں ہل چل مچ گئی اور امریکا اور یورپ کے لوگ بھی برطانیہ کے لیے اسلام (Islam4UK) کے جلوس کو روکنے کے لیے پکارنے لگے۔ جنوری 2009ء میں برطانوی سرکار نے اعلان کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف بنائے کالے قوانین کا سہارا لے کر اس تنظیم پر پابندی لگا دے گی اور اس طرح یہ تنظیم جلوس نہیں نکال سکے گی۔[1]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. نیویارک ٹائمز، 12 جنوری 2009ء، "Britain Moves to Ban Islamic Group "