کلاوارو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Klavaro سے رجوع مکرر)
Klavaro
Maxima logo
Klavaro screenshot
تیار کردہفلیپ دی کاسترو
مستحکم اشاعت1.7.0 / اگست 21، 2010؛ 13 سال قبل (2010-08-21)
پروگرامنگ زبانC
آپریٹنگ سسٹمCross-platform
صنفTyping tutor software
اجازت نامہGPL
ویب سائٹklavaro.sourceforge.io/

کلاوارہ، لَمس خط نگاری اتالیق (touch typing tutor) جس میں اردو کی سہولت موجود ہے۔ یہ اتالیق اس اصول پر بنایا گیا ہے کہ یہ زبان اور کلیدی‌تختہ خاکہ (layout) سے آزاد ہو، چنانچہ کوئی بھی زبان جو یکرمزی میں ہو اور کلیدی‌تختہ کا کوئی بھی خاکہ اپنی مرضی سے تعریف کیا جا سکے۔

کلاوارو میں چار قسم کی مشقیں ہیں:

  • اساسی نصاب: یہاں شہادتی انگلیوں کو تختہ کے لمسی کنڈوں پر رکھنے اور دوسری انگلیوں کو اسی قطار میں رکھتے ہوئے، دو، چار، کلیدوں پر مشتمل خطنگاری کی مشقیں پیش کی جاتی ہیں۔
  • ملائمیت: یہاں آپ کے منتخب کیے ہوئے کلیدی‌تختہ سے حروف لے کر لغو الفاظ دکھائے جاتے ہیں، تاکہ آپ کی توجہ نہ ہٹے۔ ان الفاط کی خطنگاری کرنا ہوتی ہے۔
  • رفتار: یہاں زبان کے اصلی الفاظ کی فہرست سے الفاظ تصادفی طور پر چُن کر دکھائے جاتے ہیں، جنہیں آپ نے خطنگار کرنا ہوتا ہے۔
  • سیال پن: یہاں آپ کی زبان سے کچھ شذرے دکھائے جاتے ہیں۔

مشق کے اختتام پر آپ کی کارکردگی پر مبنی احصاء پیش کیا جاتا ہے۔

طریقہ استعمال[ترمیم]

استعمال سے پہلے لائحۂ اول میں "تجدید" پر کلک کر کے سطح البین کی زبان منتخب کر لو، مثلاً، Urdu (اردو)۔ اس کے بعد لائحۂ‌اول میں ہی "تعریف" پر کلک کرنے سے کلیدی تختے منتخب کرنے کا لائحہ کھل جائے گا، جہاں آپ "اصلی خاکے" میں سے اپنی زبان کا کوئی کلیدی تختہ چُن لو۔ اس وقت دو مقبول اردو کلیدی تختہ خاکے موجود ہیں:

یاد رہے کہ یہ خاکہ ایسا ہونا چاہیے جو آپ کے شمارندہ پر بھی نصب ہو، ورنہ آپ خطنگاری نہیں کر سکو گے۔ مشق شروع کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر نظام کے کلیدی‌تختہ کو اپنی زبان کی طرف بدیل کرنا مت بھولنا۔

فونٹ[ترمیم]

مشق شروع کرنے سے پہلے آپ اُوپر پر کلک کر کے مشقوں کے لیے فونٹ اور اس کی جسامت کا انتخاب کر سکتے ہو۔ اردو کے لیے ایک مناسب فونٹ Nafees Web Naskh ہے۔

اگر سطح البین کا فونٹ اردو کے لیے مناسب نہ لگے تو یہ بھی اپنے "گھر راہنماچے" میں مِلف

.gtkrc-2.0-kde

وغیرہ میں لکھ کر چُن سکتے ہو۔

معطیات برائے اسباق[ترمیم]

مشقوں کے لیے ڈیٹا پر مبنی مِلف اس راہنماچہ میں محفوظ ہوتی ہیں:

/usr/local/share/klavaro

مثلاً رفتار مشق کے لیے الفاط ur.words نامی فائل میں ہیں اور سیال‌پن مشق کی عبارتیں ur.paragraphs نامی فائل میں ہیں۔ اگر آپ چاہو تو ان فائل میں تبدیلی کر سکتے ہو، مگر بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ مشق شروع کرنے سے پہلے "دوسرے" لائحہ میں "قطع چسپاں" کا انتخاب کرتے ہوئے عبارت تراشہ سے نقل کرو یا اپنی فائل کا نام دے کر اس میں سے پڑھ لو۔

اسی طرح آپ کلیدی تختہ کا خاکہ بھی بنا کر *.kbd فائل میں محفوظ کر سکتے ہو یا تفاعلی طور پر لائحہ اول سے "تعریف/تدوین" کا انتخاب کرتے ہوئے انجام دے سکتے ہو۔

مزید[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]