سیالہ وعائی ہمعضلومہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(LAM سے رجوع مکرر)
سیالہ وعائی ہمعضلومہ
تخصصطب رئوی&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

یہ اصل میں ایک قسم کا سرطان ہے جو سیالہ (lymph) کی نالیوں (وعاء) میں متعدد ہموار عضلات کی سرطانی پیدائش کی وجہ سے نمودار ہوتا ہے، اس کا ظہور عام طور پر نچلی تنفسی نالیوں، جانبہ (pleura)، مَنصف (mediastinum) اور خلف صفاق (retroperitoneum) کے مقامات پر دیکھنے میں آتا ہے۔

سیالہ وعائی ہمعضلومہ کو انگریزی میں Lymphangioleiomyomatosis کہا جاتا ہے۔ اس مضمون کی ابتدا میں اس نام کی وضاحت سے اس کی طوالت کا سبب تو واضح ہو جائے گا لیکن پس منظر سے واقفیت کے لیے اگر دو خاصی حد تک متعلقہ مضامین، بنام سیالہ وعائیومہ اور ہمعضلومہ کا مطالعہ کر لیا جائے تو اس موجودہ مضمون کی وجہ تسمیہ سمجھنے میں سہولت ہو سکتی ہے۔

lymph-angio تو لمف یا سیالہ کی نالیوں کو کہتے ہیں اور leio-myo-matosis ہموار عضلات کے متعدد ورموں (tumors) کے بن جانے کو کہا جاتا ہے، یعنی سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ سیالہ کی نالیوں میں ہموار عضلات کے متعدد ورم ۔ جبکہ سیالہ جسم میں پایا جانے والی ایک قسم کی رطوبت ہوتی ہے جسے انگریزی میں lymph کہتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]