نوسمین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Neostigmine سے رجوع مکرر)
نوسمین
طبی معلومات
اے ٹی سی رمز
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات
حیاتی اثر پذیریUnclear, probably less than 5%
تحولSlow hydrolysis by acetylcholinesterase and also by plasma esterases
Biological half-life50-90 minutes
ExcretionUnchanged drug (up to 70%) and alcoholic metabolite (30%) are excreted in the urine
شناخت کنندہ
  • 3-(dimethylcarbamoyloxy)-N,N,N-trimethylbenzenaminium
سی اے ایس نمبر
پبکیم CID
ECHA InfoCard100.305.602
کیمیائی و طبعی معلومات
فارمولاC12H19N2O2
مولر کمیت223.294 g/mol

نوسمین (انگریزی: Neostigmine) یہ ایک صفرینی (Cholinergic) دوا ہے جو Anticholinesterase group سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ1931 میں ایجاد ہوئی تھی۔ یہ دوا بیہوشی (anesthesia) میں استعمال ہونے والی نا لاقطبی ملین عضلات (non depolarizing muscle relaxants) کا اثر ختم کرنے یعنی ان کے اعتکاس (reversal) کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ان کے استعمال سے عصبی عضلی اتصال (neuromuscular junction) پر اسیٹایل صفرین (acetyl choline) کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

مجوزہ اردو، نوسمین[ترمیم]

اردو اصطلاح English term

نیا / نو / جدید
سِمہ
stigma
سمہ
سمین
نوسمین

neo
سمت / علامت
علامت / نشان
stigma
stigmine
neostigmine

Neostigmine کا لفظ اصل میں neo اور Physostigmine سے stigmine لے کر بنایا گیا ہے، یعنی neo + stigmine ۔ یہاں پر neo کا مطلب نیا اور جدید کا ہوتا ہے جبکہ Physostigmine ایک پودے بنام کیسۂ مسیم (Physostigma) کے بیجوں سے حاصل ہونے والے ادویاتی و کیمیائی مرکب کو کہا جاتا ہے۔ اس طرح یہ بات سامنے آتی ہے کہ neostigmine کا مفہوم اصل میں ---- نئی اسٹگمین ---- کا ہے۔ اور اسی وجہ سے اسے اردو میں نوسمین کہا جاتا ہے۔ یہاں سمہ کا لفظ کوئی اجنبی یا نیا لفظ نہیں ہے اور اردو میں اس کو سمت کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اصل میں سمہ کے دو اہم مفہوم ہوتے ہیں ایک تو طریق، پہنچ اور راستے کا اور اسی مفہوم سے اس سے سمت بنایا جاتا ہے جبکہ سمہ کا دوسرا مفہوم علامت، اشارہ اور نشان کا ہوتا ہے اور یہی اصل میں پھول کے stigma کا مطلب ہے اسی وجہ سے اسٹگما کو سمہ کہا جاتا ہے اور جس طرح سمہ سے سمت بنتا ہے اسی طرح مسیم بھی سمہ سے بنتا ہے۔

اثرات[ترمیم]

Acetyl choline کا اثر دو طرح کے Receptors پر ہوتا ہے۔

  • Nicotinic Receptors یہ عضلات کے Neuro muscular junction پر ہوتے ہیں اور عضلات کے سکڑنے کا عمل شروع کرتے ہیں۔
  • Muscarinic Receptors۔ دل کی رفتار کا کم ہونا، آنتوں کی حرکت کا بڑھ جانا، رطوبت Secretion کا بڑھ جانا Brochospasm اور پسینہ آنا يہ سب Muscarinic Receptors کی تحريک stimulation سے ہوتا ہے۔

Neostigmine کے Muscarinic اثرات کو ختم کرنے کے لیے اسے ہمیشہ Atropine کے ساتھ ملا کر دیتے ہیں۔ عام طور پر 2.5 mg Neostigmine کے ساتھ 1 mg Atropine ملائی جاتی ہے۔ Neostigmine عضلات میں موجود NMJ میں پائے جانے والے انزائم Acetyl cholinesteras کو ناکارہ بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے Acetyl choline کی ٹوٹ پھوٹ Breakdown رک جاتی ہے اور اس طرح NMJ پر Acetyl choline کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ Neostigmine کی اپنی ٹوٹ پھوٹ یا Beak down خون میں موجود Serum cholinesterase سے ہوتی ہے۔ اس کی تقریباً آدھی مقدار گردوں سے Unchanged خارج ہوتی ہے۔ Overdose کی صورت میں Neostigmine خود ایک Depolarizer کی طرح کام کرتے ہوئے Paralysis پیدا کرتی ہے۔

یہ دوا myasthenia gravis کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]