جائفل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Nutmeg سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

جائفل

Myristica fragrans - Köhler–s Medizinal-Pflanzen-097.jpg 

صورت حال   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کیفیت تحفظ (P141) ویکی ڈیٹا پر
نوع ناقص ڈیٹا[1]
اسمیاتی درجہ نوع  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں صنف بندی درجہ (P105) ویکی ڈیٹا پر
جماعت بندی
طبقہ: میگنولطب
میگنولطب
جنس: جائفل
Myristica
سائنسی نام
Myristica fragrans[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں صنف بندی نام (P225) ویکی ڈیٹا پر
Robert Brown  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں صنف بندی نام (P225) ویکی ڈیٹا پر
[[file:|16x16px|link=|alt=]]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کومنز نگارخانہ (P935) ویکی ڈیٹا پر

علم نباتیات میں جائفل پودوں کی ایک جنس (genus) کا نام ہے جس میں کئی اقسام کی انواع (species) شامل ہوتی ہیں، جبکہ وہ عام بیج جس کو عموما پکوان میں استعمال کیا جاتا ہے اس کا مکمل نام جائفل طیب (Myristica fragrance) ہے جو بذات خود جنسِ جائفل کا ایک رکن ہے۔

جائفل طیب کے پودے میں موجود بیج پر سرخ چھال سے جاوتری اور اسی بیچ کے خول کے اندر موجود عجمہ (kernel) سے جائفل حاصل ہوتا ہے۔

جائفل طیب ایک ایسا پودہ ہے جس سے دو مشہور حکمت کی ادویات اور دو مشہور غذائی زائقے یعنی جائفل اور جاوتری حاصل ہوتے ہیں۔ اس پودے کو جائفل طیب کہنے کی وجہ مندرجہ بالا دو اجزاء سے حاصل ہونے والی خشبو ہے طیب کا مفہوم خشبودار کا ہوتا ہے انگریزی میں اس کو Myristica fragrans کہا جاتا ہے اور یہاں بھی fragrans کا مطلب خشبو یا طیب ہے جبکہ myristica کا مفہوم ایک روغن یا مالش کرنے والی شے کا ہے کیونکہ اس پودے سے حاصل ہونے والے تیل یا روغن کو ادویاتی مالش کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مندرجہ بالا وضاحت کے بعد اگر دیکھا جائے تو Myristica fragrans کے لیے جائفل طیب کی بجائے مروخ طیب درست متبادل اصطلاح بنتی ہے لیکن چونکہ مروخ کی نسبت جائفل کا لفظ اتنا اہم اور مشہور ہے کہ اگر اسی کو جنس کے نام کے طور پر اختیار کر لیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا مزید یہ کہ اس جنس کے پودے اس قدر مماثل ہیں کہ انکو جائفل کے زمرے میں بخوبی اور بلاابہام رکھا جاسکتا ہے۔ اسی وجہ سے یہاں Myristica fragrans نامی نوع کے لیے جائفل طیب کا لفظ منتخب کیا گیا ہے۔

اس پودے کا یہ بیج 20 تا 30 ملی میٹر لمبا اور 15 تا 18 ملی میٹر چوڑا ہوتا ہے، وزن میں یہ تقریباًًً 5 تا 10 گرام ہوتا ہے۔ اور جیسا کہ دائیں جانب تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بیج کے اندر جو عجمہ یا kernel ہوتا ہے اس کو جائفل کہتے ہیں جبکہ اس بیج کے اوپر ایک سرخ رنگ کی چھال غلاف کی مانند لپٹی ہوتی ہے جو اس کے گرد ایک تھیلہ سا بنا دیتی ہے اور اس ہی کو جاوتری کہا جاتا ہے، اس قسم کی چھال جو کسی بیج کے اوپر تھیلے کی طرح سے چڑھی ہوئی ہو اسے مجففہ (arillus) کہا جاتا ہے، اس قسم کا مجففہ پھول کر گودہ بھی بنا سکتا ہے اور یا پر چھال نما بی ہو سکتا ہے لہذا جائفل کے بیج پر لپٹی ہوئی یہ جاوتری بھی دراصل ایک قسم کا مجففہ ہی ہے۔

  1. بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: 33986 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اگست 2018 — عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2018.1
  2.   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں دائرۃ المعارف حیات آئی ڈی (P830) ویکی ڈیٹا پر"معرف Myristica fragrans دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2019۔