فقر کلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(Poverty of speech سے رجوع مکرر)

فقرِ کلام (alogia) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسے گفتار یا کلام کو کہتے ہیں جس میں کلام یا logos کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس کی مختلف نوعیتیں یا اقسام دیکھی جاتی ہیں جن میں سے ایک فقدان گفتار (poverty of speech) کہلاتی ہے اور یہ شیزوفرینیا سے متاثرہ افراد میں ایک علامت (symptom) کے طور پر دیکھی جاتی ہے اور چونکہ یہاں ایک ایسی چیز یا خصوصیت جو عام طور پر گفتار میں موجود ہوتی ہے کی کمی واقع ہو رہی ہے اسی لیے اس کو شیزوفرینیا کی منفی علامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ بعض اوقات فقر کلام کی اصطلاح کو گفتار کے مکمل طور پر نہ ہونے (یعنی عدمِ کلام (aphasia)) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]