سال حیات بمطابق کیفیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(QALY سے رجوع مکرر)

سال حیات بمطابق کیفیت (quality-adjusted life years) سے طبی سہولیات کی مداخلت سے ہونے والے فائدے کی پیمائش کی جاتی ہے۔ اور اس مراد زندگی میں ہونے والے برس یا برسوں کا وہ اضافہ ہوتا ہے کہ جو کسی بھی طبی، معالجے یا اختراع کے استعمال سے حاصل ہو۔ ہر وہ برس جو صحت کے ساتھ گذرے اس کو 1.0 کا عدد دیا جاتا ہے جس کی قیمت موت کی صورت میں 0 تک چلی جاتی ہے، لہذا اس کی قیمت 1 تا 0 کے درمیان آتی ہے یعنی اگر کوئی مزید ایک برس زندہ تو رہتا ہے مگر کسی معذوری (مثلا بینائی کا چلے جانا یا کسی ہاتھ یا پیر کا کام چھوڑ دینا وغیرہ) کے ساتھ، تو پھر اس کی قیمت 1 اور 0 کے درمیان معذوری کی نوعیت کے مطابق کہیں آتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]